مفت مشوروں کا گڑھ : اردو محفل ہسپتال

عسکری

معطل
مریض محبت کا علاج ہوتا ہے ؟ وہ دوسرا ظاہری والا تو ہمارا مفت ہو جاتا ہے ہمیں اندر کا ڈاکٹر چاہیے :grin:
 
لو جی ڈاکٹر ڈینجر کو میں نے اس ہسپتال کا ہیڈ مقرر کر دیا
اور ویسے اس علاج کے بعد ہنسی رک جانی چاہئے

کہنے کو تو ڈاک ٹر بھلکڑ نے ڈاکٹر ڈینجر کو ہیڈ بنا لیا ہے، تاہم محترمہ مہ جبین کو بالکل بھی پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ ڈاک ٹر صاحب کا بھلکڑ پن کوئی ایسا ویسا بھی نہیں کہ یوں ہی چھوڑ جائے گا۔ ہاں اگر یہ ڈاکٹر ڈینجر سے اپنا علاج کروائیں تو افاقہ کے امکانات ہیں، پھر بھی انہیں یاد کون دلائے گا کہ ڈاک ٹر صاحب آپ کچھ (بلکہ بہت کچھ) بھول رہے ہیں۔
 
نام: فارقلیط
عمر: 54سال
جنس:مذکر
مرض: ذیابیطس اور فشارالدم(یعنی ہائی بلڈ پریشر)
براہِ کرم مناسب نسخہ تجویز فرمائیں۔

کیس ہسٹری + الف
ان دونوں بیماریوں میں ناک کو خطرہ ہوتا ہے، کہ یہ دونوں ایک دوسری کی امی جان ہیں۔
اسی خطرے کے پیشِ نظر کیس ڈاکٹر ڈینجر کو دیا گیا۔

علامات: جو بیان کر دی گئیں۔
قد اور وزن میں استثناء صرف اور صرف خواتین کو حاصل ہے۔ مذکورہ دونوں امراض میں یہ دونوں عناصر وہم کی حد تک اہم کردار ادا کرتے ہیں، علاج تجویز کرنا مطلوبہ معلومات کی دستیابی سے مشروط ہے، سو ملتوی ہوتا ہے۔
تاہم کسی بھی ہنگامی صورت کے لئے ’’ایمرجنسی‘‘ نسخہ:
1۔ گھبراہٹ ہو رہی ہو تو فوری طور پر کھجور کھائیں اور اس کے ساتھ دودھ پئیں۔ چینی وغیرہ کی بجائے شہد استعمال کریں۔
2۔ موسم کی کیفیت کے مطابق ٹھنڈے یا نیم گرم پانی سے غسل کریں۔
احتیاطیں:
1۔ تلی ہوئی چیزوں سے گریز کریں۔ خاص طور پر یہاں لوگ بہت کچھ تل دیتے ہیں۔
2۔ عطائی ڈاکٹروں سے بچیں، عطائی یا تائی ڈاکٹرنیوں سے پرہیز لازم نہیں۔
ادویات:
1۔ رومانٹیوروفارم : رات کو سونے کے بعد اور صبح جاگنے سے پہلے سونگھیں۔
2۔ خطرہ مول سیرپ: اپنے اہلِ خانہ کو پلائیں۔
مزید ہدایت:
اس کے بعد بھی اگر بولنے چالنے کے قابل رہ جائیں تو چونتیس یا پینتیس مئی کو مندرجہ ذیل ٹیسٹوں کی رپورٹ پیش کریں:
1۔ پریزنس آف برین ایکس وائی۔
2۔ ہارٹ بیٹ پلس ڈرم بیٹ۔

فارقلیط رحمانی
رپورٹ برائے یاد داشت: ڈاک ٹر بھلکڑ
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین

ðËق ðËق تفعøکË ےکئفٖع ےئےکئð
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بھیرویں ہو تو ہماری بھی واہ!
عینی شاہ ! ڈاکٹر! ہو تو ہماری بھی تائید!
اچھی ڈاکٹر ثابت ہوں گی۔
بس منتظمین کو اتنا خیال رکھنا ہوگاکہ
کراس دے دے کر سارے مریضوں کو کہیں عیسائی نہ بنا دے ۔
ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
 
عینی شاہ

محفلین
بھیرویں ہو تو ہماری بھی واہ!
عینی شاہ ! ڈاکٹر! ہو تو ہماری بھی تائید!
اچھی ڈاکٹر ثابت ہوں گی۔
بس منتظمین کو اتنا خیال رکھنا ہوگاکہ
کراس دے دے کر سارے مریضوں کو کہیںعیسائی نہ بنا دیں۔
آئی وش کہ ڈاکٹر بن سکتی میں ۔۔۔۔میری امی جان کی بہت بڑی وش تھی جسے میں پورا نہیں کر سکی انکل ۔۔۔آج تک دکھ ہوتا ہے :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آئی وش کہ ڈاکٹر بن سکتی میں ۔۔۔ ۔میری امی جان کی بہت بڑی وش تھی جسے میں پورا نہیں کر سکی انکل ۔۔۔ آج تک دکھ ہوتا ہے :)
چلیے اپنی دیرینہ آرزو یہاں اردو محفل میں پوری کر لیجیے۔
محفلین کی خدمت بھی ہو جائے گی۔
ڈاکٹر بننے کی آپ کی آرزو بھی پوری ہو جائے گی۔
 
ðËق ðËق تفعøکË ےکئفٖع ےئےکئð
بہت بہت شکریہ
ڈاااااااااااااااااااکٹٹٹٹر ڈینننججر صصصصصاحححب !

نرس! نرس! کہاں ہیں آپ؟ ۔۔ یہ مریض اوور ڈوز کیسے ہو گیا؟ آئی سی یو میں لے چلو، اور ڈاک ٹر بھلکڑ کو بلاؤ فوراً۔ اسے یاد بھی دلانا ہو گا کہ حضور آپ ڈاک ٹر ہیں۔
۔۔۔ اور ہاں اس کو بےہوشی کا ٹیکا بھی لگا دینا۔ ٹیکا نہ ملے تو اپنا چہرہ دکھا دینا، بےہوش ہو جائے گا۔
 
Top