تاسف مفسرِ قرآن عبد الکریم پاریکھ کا انتقال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
یہ خبر عالمِ اسلام کے لئے صدمۂ جانکاہ ہے کہ کل شام ناگپور میں مفسرِ قرآن عبد الکریم پاریکھ نے داعئ اجل کو لبیک کہا اور ان کی روح اس دارِ فانی سے کوچ کر گئی۔ مرحوم عرصے سے صاحبِ فراش تھے متعدد امراض کے شکار۔ کل شام کو چار بجے ان کا انتقال ہوا۔
مرحوم نے قرآن کا ترجمہ اور تفسیر اردو، ہندی انگریزی اور گجراتی میں لکھی۔ ساتھ ہی ان کی مشہور کتاب لغات القرآن جو اصل میں اردو میں لکھی گئی تھی لیکن خود ہندی اور گجراتی میں اس کا ترجمہ کیا تھا۔ مرحوم مسلم پرسنل لا بورڈ کے بھی فعال رکن تھے۔
ایک عالم کی موت پر جتنا افسوس کیا جائے، کم ہے۔
لغات القرآن کے لئے میں ناگپور میں بہت کوشش کرتا رہا کہ سافٹ کاپی دستیاب ہو سکے لیکن ان کے پاس ٹائپ کیا ہوا مواد نہیں مل سکا، عبد الغفور پاریکھ (, htp://explore-truth.com
http://explore-quran.com ) کو میل کر رہا ہوں۔
لغات القرآن اور اسی بنیاد پر ان کے بیٹے عبد الغفور پاریکھ اور دوسرے شاگردوں جیسے عبد الرحیم عبد العزیز نے قرآنی عربی کلاسوں کی داغ بیل دالی جو مہاراشٹر اور آندھرہ پردیش کے علاوہ اور صوبوں میں بھی شروع ہو چکی ہیں اور انتر نیٹ پر بھی مختلف کورسیس دستیاب ہیں۔ لغات القرآن بھی مختلف زبانوں میں یہاں دستیاب ہے۔ http://understandquran.com
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

بہت افسوس ہوا اس خبر سے کہ مرحوم واقعی ایک بلند پایہ عالم تھے۔ انکی آسان لغات القرآن، قرآن فہمی کے لحاظ سے واقعی ایک بہت اچھی لغت ہے۔ قرآن کی تلاوت کے لحاظ سے مرتب کی گئی یہ لغت مرحوم کی علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اللہ تعالٰی، مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور انکے درجات بلند فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ اپنی خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ اس میں شک نہیں کہ مرحوم اپنی خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
 

x boy

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ اپنی خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top