مقابلہ

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، اس دھاگے پر میں اپنی ذاتی معلومات کے لئے کچھ گفتگو شروع کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس ضمن میں آپ سب سے گذارش ہے کہ جتنا ہو سکے شرکت کریں

یہ دھاگہ اس نیت سے کھولا گیا ہے کہ بے نظیر، نواز شریف اور مشرف کے دور حکومتوں کا مقابلہ کیا جائے۔ ہر ایک کی خوبیاں خامیاں‌ بیان کی جائیں۔ اس کا مقصد کسی کو اچھا یا کسی کو برا ثابت کرنا نہیں، کیونکہ تینوں میں سے کسی کے ہاتھ بھی صاف نہیں

اگر ممکن ہو تو پہلے بے نظیر کے پہلے دور، پھر نواز شریف کے پہلے دور پھر بے نظیر کے دوسرے دور، پھر نواز شریف کے دوسرے دور اور پھر مشرف کے دور کی بات کی جائے۔ لیکن اگر کوئی دوست اس ترتیب سے ہٹ کر بھی بات کرنا چاہے تو اجازت ہے

براہ کرم جہاں تک ممکن ہو تلخ کلامی سے پرہیز کیجئے گا اور سن اور ذریعہ لکھنا بھی جہاں ممکن ہو، یاد رکھیئے گا

یہ دو نکات بھی قابل غور رہیں کہ کوئی بھی سو فیصد درست نہیں اور کوئی بھی سو فیصد غلط نہیں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری کریڈٹس دینے سے پرہیز کیا جائے جیسا کہ ایٹمی پروگرام بھٹو دور میں شروع ہوا اور دھماکوں کی بجائے پورا پراجیکٹ ہی نواز شریف کے حوالے کر دیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
ان پانچ ادوار میں پاکستانی عوام کے ساتھ بُری سے بُری ہوتی گئی ہے۔ ہر دور پہلے سے بڑھ کر تھا۔

اور موجودہ دور تو سب سے بڑھ کر ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس دھاگے سے محفلین کے مزاج کا پتہ چلتا ہے۔

قیصرانی بھائی نے درج ذیل شرطیں رکھیں تھیں:

1۔ہر ایک کی خوبیاں خامیاں‌ بیان کی جائیں​
2 ۔اس کا مقصد کسی کو اچھا یا کسی کو برا ثابت کرنا نہیں۔​
3۔جہاں تک ممکن ہو تلخ کلامی سے پرہیز کیجئے گا​
4۔غیر ضروری کریڈٹس دینے سے پرہیز کیا جائے​
۔​

محفلین کا جواب ترتیب وار: :)

پہلی شرط:

ہر ایک کی خوبیاں کیوں بیان کریں۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سرے سے کوئی خوبی ہی نہیں ہے وہ کہاں سے لائیں۔
میں مر تو سکتا ہوں لیکن اس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی خوبی نہیں بیان کر سکتا۔ :evil: :p
وغیرہ وغیرہ :D


دوسری شرط:

جب کسی کو اچھا برا ہی ثابت نہیں کرنا تو مقابلہ کیا سویاں کھانے کا ہو رہا ہے۔ :p:D
ارے ہم نے کیا برا کہنا ہے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو خود ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :evil:
اور خبر دار جو کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو برا کہا تو۔ :twisted:


تیسری شرط:

تو پھر کھولتے ہی تالا لگوادو نا اس دھاگے کو۔۔۔۔ بات کرتے ہو۔ :)
یعنی آپ کا مطلب ہے ہم تلخ کلامی کرتے ہیں۔ اُن کو تو کبھی کچھ نہیں کہا آپ نے۔ :laugh:


چوتھی شرط:

یعنی آپ کا خیال ہے ہم انصاف کی بات نہیں کرتے ۔ :arrogant:
افسوس کی بات ہے کہ آپ ہمارے بارے میں ایسے سوچتے ہیں۔ :silent3:

نتیجہ:

جاؤ ! ہم بات ہی نہیں کرتے اس دھاگے میں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی زرداری کے دانتوں اور نواز شریف کے بالوں پر خاطر خواہ گفتگو تو کی جاسکتی ہے یہاں۔۔۔ ۔:laugh:

وہ تو ضرور ہو سکتی ہے لیکن کیا کیجے کہ عوام جب ان حضرات کے نامِ نامی لیتی ہے تو بے شمار الفاظ از خود ہی زبان کی ڈھلوان سطح سے لڑھکتے ہوئے چلے آتے ہیں اور روکتے روکتے بھی کئی چوپایوں کی یاد آوری ہو جاتی ہے۔ :D
 

قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے سے محفلین کے مزاج کا پتہ چلتا ہے۔

قیصرانی بھائی نے درج ذیل شرطیں رکھیں تھیں:

1۔ہر ایک کی خوبیاں خامیاں‌ بیان کی جائیں​
2 ۔اس کا مقصد کسی کو اچھا یا کسی کو برا ثابت کرنا نہیں۔​
3۔جہاں تک ممکن ہو تلخ کلامی سے پرہیز کیجئے گا​
4۔غیر ضروری کریڈٹس دینے سے پرہیز کیا جائے​
۔​

محفلین کا جواب ترتیب وار: :)

پہلی شرط:

ہر ایک کی خوبیاں کیوں بیان کریں۔ اور ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔، ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ، ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میں تو سرے سے کوئی خوبی ہی نہیں ہے وہ کہاں سے لائیں۔
میں مر تو سکتا ہوں لیکن اس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کی خوبی نہیں بیان کر سکتا۔ :evil: :p
وغیرہ وغیرہ :D


دوسری شرط:

جب کسی کو اچھا برا ہی ثابت نہیں کرنا تو مقابلہ کیا سویاں کھانے کا ہو رہا ہے۔ :p:D
ارے ہم نے کیا برا کہنا ہے وہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تو خود ہی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :evil:
اور خبر دار جو کسی نے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ کو برا کہا تو۔ :twisted:


تیسری شرط:

تو پھر کھولتے ہی تالا لگوادو نا اس دھاگے کو۔۔۔ ۔ بات کرتے ہو۔ :)
یعنی آپ کا مطلب ہے ہم تلخ کلامی کرتے ہیں۔ اُن کو تو کبھی کچھ نہیں کہا آپ نے۔ :laugh:


چوتھی شرط:

یعنی آپ کا خیال ہے ہم انصاف کی بات نہیں کرتے ۔ :arrogant:
افسوس کی بات ہے کہ آپ ہمارے بارے میں ایسے سوچتے ہیں۔ :silent3:

نتیجہ:

جاؤ ! ہم بات ہی نہیں کرتے اس دھاگے میں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
مینگو کھانے کا جناب :)
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل تو افریقہ کے مینگو ہی مل سکتے ہیں، پاکستانی کھانے کے لیے ابھی 6 سے 7 ماہ انتظار کرنا ہو گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ حضرات دھاگے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ تو مجھے ہی آکر سنجیدگی سے اس پر روشنی ڈالنی پڑے گی۔ تاکہ قیصرانی بھائی کی تشفی ہو سکے۔
ترتیب یہ ہے کہ
بےنظیر کا پہلا دور:boxing:
نواز شریف کا پہلا دور:grin1:
بے نظیر کا دوسرا دور:beating:
نواز شریف کا دوسرا دور:beating::beating::beating:
مشرف کا لمبا دور:boxing::box::beating::stop::feelingbeatup:
زرداری کا دور:feelingbeatup::doh::feelingbeatup::cry2::puppydogeyes::airplane::airplane::airplane::airplane::devil3::airplane::airplane::airplane::boxing::music::box::beating::beating::beating:۔۔۔۔ اور کہانی ابھی جاری ہے۔

تفصیلات اک وقفے کے بعد
 
Top