مقابلے کا امتحان(سی ایس ایس)کے بارے میں معلومات درکار ہے

بلال

محفلین
سی ایس ایس جو کہ پاکستان میں مقابلے (کمپیٹیشن) کا امتحان ہے۔ میں اس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ اگر کسی دوست نے سی ایس ایس کی تیاری کی ہے یا پھر امتحان دیا ہے تو وہ بہتر معلومات دے سکتا ہے۔
دراصل میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیسے اور کب ہوتا ہے۔ پیپر کس طرز کے ہوتے ہیں اور کتنے ہوتے ہیں۔ کس زبان میں ہوتا ہے (انگلش یا اردو)۔ علم کہاں تک دیکھا جاتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ جنرل نولیج کہاں تک دیکھا جاتا ہے۔ ویسے تو مجھے پتہ ہے کہ اس کے لئے گریجویشن ضروری ہے۔ اس کے علاوہ عمر کتنی ہونی چاہئے۔ اور باقی ضروری معلومات۔۔۔
 

رند

محفلین
ہمارے صوبہ سرحد کے پرونشل سول سرورسز کی ویب سائٹ یہ رہی اس کے علاوہ یہ رہا ایک فورم بھی جہاں سی ایس ایس کے مسائل زیر بحث لائے جاتے ہیں اور یہ والی ویب سائٹ جو کہ اوپر ایک بھائی پہلے سے بتا چکے ہیں سب سے بہترین ہے
 

فلک شیر

محفلین
اگر بلال ایم بلال بھائی واقعی css کر لیتے .. تو آج بمبوکاٹ پہ غلام عباس مرزا کے ساتھ شمال کی سیر کون کر رہا ہوتا :)
 
Top