مقام تیرا : برائے اصلاح

الف عین اور دیگر اساتذہ
افاعیل-- مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن
---------------------------
خدا کے بندے بنے رہو تو جہان ہو گا غلام تیرا
کسی کے دل پر اثر کرے جو رہے ہمیشہ کلام تیرا
----------------------
خدا کے رستے پہ چل کے دیکھو تمہیں ملے گی جہاں میں عزّت
جو زندگی میں رہے ہمیشہ کلامِ رب ہی امام تیرا
----------------------
کسی کے غم میں شریک ہو کر کسی کا غم جو کرو گے ہلکا
تبھی تو دنیا کے دل میں ہو گا سبھی سے اونچا مقام تیرا
---------------
نِظام دنیا جو چاہتی ہے وہ پاس تیرے دیا خدا نے
خدا نے چاہا چلے گا اک دن جہاں میں سارے نِظام
-------------------
یقین تیرا اگر ہے رب پر اسی کے رستے پہ چل ہمیشہ
جہان سارا کرے گا پھر دیکھنا احترام تیرا
-------------------
نہ غیر کے در پہ سر جھکانا خدا سے عزّت ملے گی ارشد
جہاں میں تیرا مقام ہو گا سُنیں گے سب ہی کلام تیرا
-------------------
 
الف عین

لائبریرین
خدا کے بندے بنے رہو تو جہان ہو گا غلام تیرا
کسی کے دل پر اثر کرے جو رہے ہمیشہ کلام تیرا
---------------------- رہو اور تیرا... شتر گربہ ہے

خدا کے رستے پہ چل کے دیکھو تمہیں ملے گی جہاں میں عزّت
جو زندگی میں رہے ہمیشہ کلامِ رب ہی امام تیرا
---------------------- دونوں مصرعوں میں ربط؟

کسی کے غم میں شریک ہو کر کسی کا غم جو کرو گے ہلکا
تبھی تو دنیا کے دل میں ہو گا سبھی سے اونچا مقام تیرا
--------------- دنیا کا ایک ہی دل ہے؟
تبھی تو سب کے دلوں میں ہو گا بہت ہی اونچا مقام تیرا

نِظام دنیا جو چاہتی ہے وہ پاس تیرے دیا خدا نے
خدا نے چاہا چلے گا اک دن جہاں میں سارے نِظام
------------------- تمام دنیا جو چاہتی ہے عطا کیا ہے خدا نے تیرے
بہتر طور پر وہی بات ہے نا جو پہلے مصرع میں کہنا چاہتے ہیں؟
مگر دوسرا مصرع بے ربط ہے

یقین تیرا اگر ہے رب پر اسی کے رستے پہ چل ہمیشہ
جہان سارا کرے گا پھر دیکھنا احترام تیرا
------------------- دوسرا مصرع بحر سے خارج

نہ غیر کے در پہ سر جھکانا خدا سے عزّت ملے گی ارشد
جہاں میں تیرا مقام ہو گا سُنیں گے سب ہی کلام تیرا
-------- درست
 
الف عین
----------------
خدا کے خادم اگر ہو تم تو جہان ہو گا غلام تیرا
کسی کے دل پر اثر کرے جو رہے ہمیشہ کلام تیرا
---------------------------
اگر جو چاہو کہ راستے میں تمہیں نہ آئے کہیں بھی مشکل
تو زندگی میں رہے ہمیشہ کلامِ رب ہی امام تیرا
--------------
کسی کے غم میں شریک ہو کر کسی کا غم جو کرو گے ہلکا
تبھی تو سب کے دلوں میں ہو گا بہت ہی اونچا مقام تیرا
---------------
تمام دنیا جو چاہتی ہے عطا کیا ہے خدا نے تیرے
نِظام نافذ کرو گے کیسے یہی تو اصلی ہے کام تیرا
---------------
یقین تیرا اگر ہے رب پر اُسی کے رستے پہ چل کے دیکھو
جہان سارا کرے گا پھر تو یہ دیکھنا احترام تیرا
-----------------------
نہ غیر کے در پہ سر جھکانا خدا سے عزّت ملے گی ارشد
جہاں میں تیرا مقام ہو گا سُنیں گے سب ہی کلام تیرا
-----------------
 
الف عین

لائبریرین
خدا کے خادم اگر ہو تم تو جہان ہو گا غلام تیرا
کسی کے دل پر اثر کرے جو رہے ہمیشہ کلام تیرا
--------------------------- کوئی تبدیلی نہیں، شتر گربہ اب بھی ہے، دو لختی کی بات لکھنا بھول گیا تھا

اگر جو چاہو کہ راستے میں تمہیں نہ آئے کہیں بھی مشکل
تو زندگی میں رہے ہمیشہ کلامِ رب ہی امام تیرا
-------------- شتر گربہ کی اغلاط جب اتنی سرزد ہوتی ہیں تو ان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس میں بھی ہے.
جو چاہتا ہے کہ راستے میں.....

کسی کے غم میں شریک ہو کر کسی کا غم جو کرو گے ہلکا
تبھی تو سب کے دلوں میں ہو گا بہت ہی اونچا مقام تیرا
--------------- اس میں شتر گربہ کا میں لکھنا بھول گیا تھا
کسی کا غم جو کرے گا ہلکا

تمام دنیا جو چاہتی ہے عطا کیا ہے خدا نے تیرے
نِظام نافذ کرو گے کیسے یہی تو اصلی ہے کام تیرا
--------------- اب بھی دو لخت ہے۔ دنیا کیا چاہتی ہے یہ بھی واضح نہیں
اگر اسلام کا نظام نافذ کرنے کا ذکر ہے تو 'کیسے' کا سوال کیوں؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مخاطب ایسا کام کر رہا ہے جو اس مشن کے منافی ہے لیکن جس کا کوئی ذکر پہلے مصرع میں نہیں

یقین تیرا اگر ہے رب پر اُسی کے رستے پہ چل کے دیکھو
جہان سارا کرے گا پھر تو یہ دیکھنا احترام تیرا
----------------------- شتر گربہ!
'یہ' بھرتی کا ہے

نہ غیر کے در پہ سر جھکانا خدا سے عزّت ملے گی ارشد
جہاں میں تیرا مقام ہو گا سُنیں گے سب ہی کلام تیرا
----------------- درست
 
Top