مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
مقبوضہ کشمیرابتدا تھی اب بھارت کے20 کروڑ مسلمان نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2002068-imrankhan-1582707172-770-640x480.jpg

عالمی برادری بھارت کی صورتحال پر لازمی ایکشن لے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیرابتدا تھی اوراب بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ایٹمی ہتھیار سے لیس ملک بھارت میں نازی فلسفے سے متاثر ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور جب بھی نفرت پر مبنی نسل پرستانہ نظریہ اقتدار سنبھالتا ہے تو وہ ملک میں خونریزی کا باعث بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ پیش گوئی کردی تھی کہ ایک بار یہ جن بوتل سے باہر آگیا تو خون خرابہ اور بڑھ جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں شروعات تھی۔ اب ہندوستان میں 20 کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عالمی برادری کو اب عمل کرنا چاہئے، عالمی برادری بھارت کی صورتحال پر لازمی ایکشن لے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بتادینا چاہتے ہیں کہ ہماری اقلیتیں اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں غیر مسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
 
Top