جاسم محمد
محفلین
مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے 70 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد
مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جیز کو جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا — فوٹو:فائل
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے 70 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔
بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں مذہبی و سیاسی جماعت جماعت اسلامی پر 5 سال کیلئے پابندی عائد کردی تھی جس پر اب جماعت اسلامی نے حکومتی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔
بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی تیزی لے آئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے 70 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے 300 سے زائد اسکول، کالجز اور ٹرسٹ بھی بند کردیئے ہیں اور جماعت اسلامی کے اراکین کی کچھ پراپرٹیز بھی سیل کردی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جیز کو جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے 350 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔