مقتدرہ فرہنگِ اصطلاحاتِ لسانیات (انگریزی اردو)

دوست

محفلین
کسی مترجم کے لیے لغات اور فرہنگیں بالکل وہی حیثیت رکھتی ہیں جو راج مستری کے لیے ہتھوڑی چھینی یا فوجی کے لیے بندوق کی ہوتی ہے۔ ترجمے کے میدان میں کسی بھی قسم کے کارہائے نمایاں و غیر نمایاں سرانجام نہ دے سکنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ دوسرے مترجمین اور ان کے ساتھ اپنا بھی بھلا کر لیا جائے۔ اسی بھلے کے سلسلے میں مقتدرہ قومی زبان کی مذکورہ بالا فرہنگِ لسانیات انتہائی بدمعاشی اور کسی بھی قسم کے کاپی رائٹس کا خیال نہ کرتے ہوئے اسکین کی گئی ہے۔ مقصد اردو لسانیات کی کتب ترجمہ کرنے والوں کے لیے اصطلاحات کا کم از کم ایک معیار مہیا کرنا ہے، تاکہ مترجم کو ترجمے کے ساتھ ساتھ اصطلاحات کا پہیہ بھی دوبارہ ایجاد نہ کرنا پڑے۔ اصطلاحات سازی میں معیار بندی ہی دراصل وہ کلید ہے جو چند برسوں کے اندر اندر اس ملک میں ایسے مترجم اور ترجمہ ساز ادارے قائم کر سکتی ہے جن کی ترجمہ شدہ کتب کو پڑھنے کے لیے قاری کو اردو انگریزی لغت کا سہارا نہ لینا پڑے، یا جس کے چند صفحات پڑھ کر وہ کانوں کو ہاتھ لگا کر واپس انگریزی کی جانب کُوچ نہ کر جائے۔
اتنی لمبی تمہید کے بعد قبول فرمائیں ایک عدد پی ڈی ایف۔ اس کا فائدہ صرف اتنا ہے کہ پی ڈی ایف کھول کر Ctrl + F دبائیں اور انگریزی لفظ لکھ کر سرچ فرما لیں۔ اردو الفاظ مٹے مٹے ہوئے لگیں گے جو شاید انگریزی او سی آر کی شرارت ہے، لیکن ابتدائی قدم ہے اس لیے درگزر فرمائیں۔ اسی کو ٹیب سے الگ شدہ فہرست کی صورت میں بھی ٹائپ کروا رہا ہوں، دعا فرمائیں کہ جلد ہو جائے۔ اس کے دیر سویر کے خیال سے ہی میں نے یہ اپنے اور دوسرے احباب کے لیے تیار کی ہے۔
نوٹ: اس کی اسکین تصاویر (300 ڈی پی آئی) پر موجود ہیں، جو احباب اوپن سورس او سی آر سسٹم پر کچھ کرنا چاہ رہے تھے انہیں یہ تصاویر مل سکتی ہیں۔ ایک صفحے پر انگریزی اور اردو دونوں آمنے سامنے کالم میں ہیں۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
بہت اعلیٰ! میں نیچرل لینگویج پروسیسنگ میں اُردو کے کچھ ریسورسیز سٹیمر، ٹیگر اور آٹو ٹرانسلیشن پر کام کرنا چاہ رہا ہوں آپ اِس حوالے سے اِ س فورم پر ہم خیال سے دکھائی دیتے ہیں ایک محترم محمد اسلم صاحب بھی کچھ متعلق نظر آئے تھے مگر پھر رابطہ نہ رہا۔ تو کیا مشا غل ہیں جناب کے؟
 
دوست

محفلین
اس کے لیے cle.org.pk پر تشریف لے جائیں۔ ڈاکٹر سرمد اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کافی کچھ کر چکے ہیں۔ پارسنگ اور آٹو ٹرانسلیشن کا مرحلہ ابھی شروع نہیں کیا غالباً انہوں نے۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اس کے لیے cle.org.pk پر تشریف لے جائیں۔ ڈاکٹر سرمد اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کافی کچھ کر چکے ہیں۔ پارسنگ اور آٹو ٹرانسلیشن کا مرحلہ ابھی شروع نہیں کیا غالباً انہوں نے۔
جی میں اُن کے بہت سے ریسرچ پیپر پڑھ چکا ہوں اُنہیں ایک ای میل بھی کی تھی مگر جواب نہیں آیا۔ اُن کا بہت کام ہے یو ای ٹی لاہور ککس میں ہوتے ہیں آج کل۔
 
دوست

محفلین
آپ اگر کوئی تھیسز وغیرہ کرنا چاہ رہے ہیں تو ان کے پاس خود چلے جائیں۔ پہلے جا کر اپائنمنٹ وغیرہ لے لیں اور پھر ملاقات کر لیں۔ وہ کافی مصروف آدمی ہیں۔ انٹرن شپ کے مواقع نکلتے رہتے ہیں ان کے ہاں۔ ان کے سنٹر میں جابز بھی آتی رہتی ہیں اس کے لیے اپلائی کر دیں۔ اگر کمپیوٹر سائنس یا لسانیات کے ساتھ شغف ہے تو آپ کو ریسرچ آفیسر بھی بھرتی کر سکتے ہیں۔ میرا خیال ان کی ویب سائٹ پر آج کل بھی کچھ جابز ایڈ موجود ہیں۔
 
جی دونوں سے شغف ہے میں دوبارہ کوشش کروں گا رابطے کی جاب تو پہلے بھی چل رہی ہے۔ بہت بہت شکریہ
 
دوست

محفلین
ڈاکٹر تفسیر احمد خان انہیں کے شاگردوں میں سے ہیں۔ ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کراچی میں ہوتے ہیں۔ ان کا ایریا بھی یہی ہے۔ آج کل اردو پارسنگ کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ موجود ہے شاید ان کے پاس۔ ان سے رابطہ بھی مفید رہے گا۔
میرا ان سب سے تعلق ایک مبصر جیسا ہے جسے چیزوں کا کچھ علم ہے لیکن عملی طور پر کر نہیں سکتا چونکہ کمپیوٹر پروگرامنگ میں بہت زیادہ شدھ بدھ نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ واقعی کافی ویلے ہیں اور کام کے شوقین ہیں تو ہمارے پاس کئی مفتے کے کام نکلتے رہتے ہیں۔ جیسے آج کل ایک سافٹویئر کی ضرورت ہے، وہ ہم بخوشی آپ کو عنایت کر سکتے ہیں اور بعد میں ڈھیر سارے شکریے کے عوض بنا بنایا سافٹویر قبول بھی کر سکتے ہیں۔
 
شاکر صاحب اس معاملے میں میں بھی آپ جیسا ہوں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
شاکر صاحب اس معاملے میں میں بھی آپ جیسا ہوں۔
ڈاکٹر تفسیر صاحب کا بھی بہت سا کام دیکھا ہوا ہے اور اِن کی ایک عزیز شاگرد کامجھے ریفر کرنا اور میری ریکویسٹ ای میل بھی انہیں رابطے پر مائل نہیں کر سکی۔پس شاکر صاحب ثابت یہ ہوا کہ جو لوگ کام کے ہیں وہ فارغ نہیں اور جو ہماری طرح کچھ وقت رکھتے ہیں وہ شاید نکمے ہیں۔ بہت سوں کے پاس میرے لیے وقت نہیں تو کئی ایک میری مصروفیات کے شاکی ہیں عجب نفسا نفسی کا عالم ہے۔ میں نے پروگرامنگ سیکھنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ آپ اپنے مفتے کے کام جمع رکھیں میں سب دیکھ لوں گا۔ سیدھا سادھا آرٹس کا بندہ تھا یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا ڈھول ایسے ہی گلے پڑ گیا۔
 
محمد اسلم

:quiet:
 
Top