خرد اعوان

محفلین
اشیاء

چکن ۔۔ ایک کلو ( چھوٹے پیسز)
چاول ۔۔ ایک کلو
لوکی ۔۔ دو ٹکڑے تین انچ تک کے
گاجر ۔۔ دو ٹکڑے تین انچ تک کے
پھول گوبھی ۔۔ اس کا بھی ایک چھوٹا ٹکڑا
چکن کیوب ۔۔ ایک پیکٹ میں دو ہوتی ہیں ۔ وہ دونوں ڈالنی ہیں ۔
نمک ۔۔ حسبِ ذائقہ
لال پسی مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ ۔۔ چائے کا ایک چوتھائی چمچہ
پیاز ۔۔ ایک عدد درمیانے سائز کی
ادرک ، لہسن ۔۔ دو کھانے کے چمچے پسا ہوا
ٹماٹو پیوری ۔۔ دو کھانے کے چمچے
آئل ۔ پکانے کےلیے


پکانے کی ترکیب

پیاز کو باریک کاٹ کر گولڈن براؤن کرلیں ۔ پھر ادرک ، لہسن پیسٹ کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں ۔ آئل گرم کرکے اس میں پیاز ، ادرک اور لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں اور پھر اس میں چکن اور ٹماٹو پیوری ڈال کر بھی بھونیں ۔ مرغی کی بو نکل جائے تو اس میں پانی ، نمک ، لال مرچ اور چکن کیوبز ڈال کر گلا لیں ۔ مرغی گل جائے تو اسے پانی سے نکال کر الگ رکھ دیں اور سبزیاں ڈال کر ککر کو پانچ منٹ کے لئے بند کردیں ۔ اب اس میں چکن ، چاول اور کالی مرچ ڈال کر اتنا پانی رکھیں کی چاول گل کے دم ہو جائیں ۔ مقلوبہ تیار ہے ۔
 
Top