سودا ملائم ہو گئیں دل پر برہ کی ساعتیں کڑیاں - سودا

فرخ منظور

لائبریرین
ملائم ہو گئیں دل پر برہ کی ساعتیں کڑیاں
پہر کٹنے لگے اُن بن جنہوں بن کاٹتیں گھڑیاں

گُتھی نکلی ہیں لخت دل سے تارِ اشک کی لڑیاں
یہ آنکھیں کیوں مرے جی کے گلے کی ہار ہو پڑیاں

ہنوز آئینہ گرد اس غم سے اپنے منہ کو مَلتا ہے
خدا جانے کہ کیا کیا صورتیں اس خاک میں گَڑیاں

گرہ لاکھوں ہی غنچوں کی صبا اک دم میں‌ کھولے ہے
نہ سلجھیں تجھ سے اے آہِ سحر اس دل کی گل جھڑیاں

دوانہ اُن لٹوں کا ہوں قسم ہے روحِ مجنوں کی
نہ مارو چوبِ گل مجھ کو بغیر از بید کی چھڑیاں

چھری تلوار یک دیگر گل و بلبل ہیں‌ گلشن میں
تمہاری، سچ کہو دونوں میں کس سے انکھڑیاں لڑیاں

کُھلائے گو کہ شانے سے تم اپنی زلف کے عقدے
نہ سمجھے یہ کسی دل میں‌ہزاروں ہیں گرہ پڑیاں

تسلی اس دوانے کی نہ ہو جھولی کے پتھروں سے
اگر سودا کو چھیڑا ہے تو لڑکو مول لو پھڑیاں

(مرزا رفیع سودا)

 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ نوید صاحب! سودا میرے بھی کافی پسندیدہ ہیں ان کا کلیات جہاں سے بھی کھولتا ہوں اچھا ہی کلام نظر آتا ہے - :)
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ کیا بات ہے، بہت خوبصورت غزل ہے فرخ صاحب، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے، مزے کی بات ہے سودا مجھے بھی بہت پسند ہیں!


پھر تو فال بھی نکالی جا سکتی ہے :grin:

یہ سعادت ابھی تک صرف حافظ شیرازی کو حاصل ہے لیکن آپ کیلیئے 'سودا' کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
پھر تو فال بھی نکالی جا سکتی ہے :grin:
محسن خیال رہے کہ سودا لانے کے لیے "سودا" سے فال مت نکالیے گا ورنہ منہ کی کھائیں گے - :)

واہ کیا بات ہے، بہت خوبصورت غزل ہے فرخ صاحب، شکریہ شیئر کرنے کیلیئے، مزے کی بات ہے سودا مجھے بھی بہت پسند ہیں!

[/size]
بہت شکریہ وارث صاحب اور بہت خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ بھی سودائی ہیں - ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت ہی اعلی ۔۔ کلام اور حسنِ انتخاب
بہت شکریہ فرخ بھائی،

بہت شکریہ مغل صاحب!

اچھی ہے اور سمجھہ بھی آگئی ہے۔۔۔۔۔

بہت شکریہ مرک اور سمجھ آگئی تو اور بھی اچھی بات ہے ایسے اساتذہ کا کلام سمجھ میں‌ آجائے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے :)

آپ کی خوشی بجا ہے قبلہ کہ 'سخنور' کہلوانے کیلیئے 'سودائی' ہونا پڑتا ہے ;)

قبلہ آپ نے شاید 'بھی' پر غور نہیں فرمایا ہم تو پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں جو آپ نے فرمایا :)
 
Top