ملائکہ کی یاد میں

شکاری

محفلین
ستارہ دسمبر کو میرے بڑے بھائی کی بیٹی ہوئی اور تین دن بعد ہی وہ ہمیں چھوڑ کر اگلی دنیا کو سدھار گئی۔اس کی پیدائش ہم سب گھر والوں کے لیے انتہائی خوشی کا باعث تھی کیونکہ وہ ہمارے گھر کی پہلی رونق تھی اور دوسرے الفاظ میں ہماری اگلی نسل کی پہلی سیڑھی بھی۔ اس کی آمد پر ہمیں جتنی خوشی تھی اُتنا ہی رنج بھی ہوا ۔یہ اس کا رنج ہی تھا کہ مجھے شعروشاعری کی الف ب بھی نہیں آتی لیکن پھر بھی ایک نظم لکھ ماری وہ یہاں ہے۔
دوست احباب سے اس کی اصلاح کی درخواست ہے۔

غموں کے
طوفان میں
مشکلات کے
گھن چکر میں
اک دن
اُمید کی پُو
حوشیوں کی کرن
نمودار ہونے لگی
زندگی کے رنگ برنگ

لمحے اچھے لگنے لگے
ہمارے چہرے
کھل اُٹھے
خزاں کے اس
موسم میں
اک پھول کھلنے لگا
لیکن پھر اچانک
غموں کا طوفاں
برسنے لگا
مشکلات کے سائے
گہرے ہونے لگے
ہمارا پھول
بنا کھلے ہی
مرجھا گیا
ہماری بھتیجی
“ملائکہ”
ہمیں چھوڑ کر
“ملائکہ”
کے پاس چلی گئی
اے!کاش تو ہمیں
یوں تنہا چھوڑ
کر نہ جاتی
پیاری بھتیجی
“ملائکہ”
 

محمد وارث

لائبریرین
زاہد صاحب بہت افسوس ہوا آپ کی نومولود بھتیجی کی وفات کا سنکر، اللہ تعالٰی اسکے والدین اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت افسوسناک خبر سننے کو ملی۔ اللہ آپ کو اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے اور آئندہ نیک و صالح اولاد دے۔
 

محمد نعمان

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
افسوس ہوا یہ سب پڑھ کر۔اللہ سے اچھائی کی امید رکھیں اور کبھی ناامیدی کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ شاید اسی میں بہتری ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
افسوس ہوا شکاری آپ کی بھتیجی کی خبر سن کر۔ اللہ تعالی پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ وہ معصوم تو جنت میں جائے گی ہی۔۔
لیکن آپ کی نظم کے بارے میں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ عرض ہے کہ اسے نثری نظم سمجھا جائے۔ اس میں سب چلتا ہے فنی اعتبار سے۔ جذبات کی تاثیر اپنی جگہ درست ہے۔ اس لحاظ سے اچھی نظم ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
ستارہ دسمبر کو میرے بڑے بھائی کی بیٹی ہوئی اور تین دن بعد ہی وہ ہمیں چھوڑ کر اگلی دنیا کو سدھار گئی۔اس کی پیدائش ہم سب گھر والوں کے لیے انتہائی خوشی کا باعث تھی کیونکہ وہ ہمارے گھر کی پہلی رونق تھی اور دوسرے الفاظ میں ہماری اگلی نسل کی پہلی سیڑھی بھی۔ اس کی آمد پر ہمیں جتنی خوشی تھی اُتنا ہی رنج بھی ہوا ۔یہ اس کا رنج ہی تھا کہ مجھے شعروشاعری کی الف ب بھی نہیں آتی لیکن پھر بھی ایک نظم لکھ ماری وہ یہاں ہے۔
دوست احباب سے اس کی اصلاح کی درخواست ہے۔

غموں کے
طوفان میں
مشکلات کے
گھن چکر میں
اک دن
اُمید کی پُو
حوشیوں کی کرن
نمودار ہونے لگی
زندگی کے رنگ برنگ

لمحے اچھے لگنے لگے
ہمارے چہرے
کھل اُٹھے
خزاں کے اس
موسم میں
اک پھول کھلنے لگا
لیکن پھر اچانک
غموں کا طوفاں
برسنے لگا
مشکلات کے سائے
گہرے ہونے لگے
ہمارا پھول
بنا کھلے ہی
مرجھا گیا
ہماری بھتیجی
“ملائکہ”
ہمیں چھوڑ کر
“ملائکہ”
کے پاس چلی گئی
اے!کاش تو ہمیں
یوں تنہا چھوڑ
کر نہ جاتی
پیاری بھتیجی
“ملائکہ”
السلام علیکم
محترم شکاری جی ۔
بے شک اللہ بے نیاز ہے ۔۔
اور یہ قضا و قدر کے ہیں فیصلے ۔ ان پر تسلیم و رضا سے سر جھکاٰیے بنا چارہ نہیں۔
صبر لازم ۔۔ یہ کہنا بہت آسان ، لیکن جن پر بیتے وہ ہی جانیں اس لفظ صبر کی کیفیت۔
اللہ تعالی آپ کے بھاٰی صاحب کو اچھا اجر و بدل عطا کرے آمین
دکھ سانجھے ہوتے ہیں شکاری جی
اردو محفل کے سب اراکین نے اس دکھ کو اپنا ہی دکھ سمجھا ہے ۔
اللہ تعالی پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انالللہ وانا الیہ راجعون

بہت دکھی خبر ہے ، اللہ تعالی آپ سب کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے ۔ اس کی مصلحتیں ہم نہیں جان سکتے ، وہی بہتر جاننے والا ہے۔
 

شکاری

محفلین
تمام دوستوں کا ہمارے دکھ میں شریک ہونے کا شکریہ
ملائکہ اللہ کی دی تھی اور اسی نے واپس بھی لے لی یہ اُسی کی امانت ہے ۔ یقیناً اس میں اس کی کوئی حکمت ہوگی۔ میں نے ملائکہ کے ساتھ گزرا وقت یہاں لکھا ہے۔
 
Top