nazar haffi
محفلین
ماسکو (آئی این پی) امریکہ اور برطانیہ کے بعد روسی میڈیا بھی میدان میں آگیا ، ایسے وقت میں جب ملائیشیا کے لاپتہ ہونیوالے طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی ہورہی ہے، ایک روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کا ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والا طیارہ پاکستان کے قریبی علاقے میں موجود ہے اور اس میں سوار ماہرین کو پاکستان میں ایک بنکر میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز روس کے 11لاکھ سرکولیشن رکھنے والے اخبار دی موسکوفسکی کو مسومولیٹس نے اپنی ایک رپورٹ میں روسی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لاپتہ طیارے کے پائلٹ مجرم نہیں ہیں بلکہ 8 مارچ کو لاپتہ ہونے والے ایم ایچ 370 کو 239 مسافروں سمیت ہائی جیک کیا گیا ۔ پائلٹوں کا کوئی قصور نہیں ،طیارے کو نا معلوم دہشت گردوں نے اغوا کیا تاہم روسی خفیہ ایجنسیوں کو اغواء کی ہدایات دینے والوں کے نام معلوم ہیں۔ طیارہ پاکستان کی سرحد کے قریبی علاقوں میں موجود ہے جو کہ قندھار سے زیادہ دور نہیں۔ یہ طیارہ پہاڑی سلسلے میں ایک سڑک پر کھڑا ہے اور اس کا ایک ونگ ٹوٹا ہوا ہے۔ تاہم اسکے تمام مسافر محفوظ ہیں اور وہ خوراک کے بغیر جوس وغیرہ پی رہے ہیں۔