ملالہ، ملالہ اور ملالہ

x boy

محفلین
امریکہ میں کسی مسجد میں نمازیوں پر دھماکہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں ایسا ہر جمعہ کو ہوتا ہے۔ باقی اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں کہ کہاں پر اسلام کو آزادی حاصل ہے اور کہاں پر نہیں۔

باقی امریکی حکومت کی پالیسیوں سے مجھے سخت اختلاف ہے لیکن میں اتنا کم عقل نہیں کہ ملالہ کے ایشو کو اور امریکی پالیسیوں کو آپس میں نتھی کروں- دونوں بالکل مختلف چیزیں ہیں۔
امریکہ کے آنے سے قبل یہ سب کچھ نہیں ہوتا تھا
:newbie:
 
x boy

محفلین
کس دنیا میں رہ رہے ہیں؟ ذرا معلوم کریں کہ پہلا خود کش حملہ کب ہوا تھا اور پہلا ڈرون حملہ کب ہوا تھا۔
دنیا کا پہلا خود کش حملہ فلسطین کی ایک غیرت مند بچی نے کی تھی، اس کے بعد سری لنکن تامل ٹایگرز کرنے لگے جس کا وکٹمز راجیو گاندھی ہے۔
پھر یہ کام عام ہو گیا، اس سے پہلے ویت نام والوں نے بھی ایسے کام کیے۔
بم دھماکے اور خودکش دھماکے آیرلینڈ والوں نے بھی بہت کیے اور انگلینڈ اور الیزیبت کو ہلا کر رکھ دیا۔
:newbie:
 
متلاشی

محفلین
امریکہ میں کسی مسجد میں نمازیوں پر دھماکہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں ایسا ہر جمعہ کو ہوتا ہے۔ باقی اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں کہ کہاں پر اسلام کو آزادی حاصل ہے اور کہاں پر نہیں۔

باقی امریکی حکومت کی پالیسیوں سے مجھے سخت اختلاف ہے لیکن میں اتنا کم عقل نہیں کہ ملالہ کے ایشو کو اور امریکی پالیسیوں کو آپس میں نتھی کروں- دونوں بالکل مختلف چیزیں ہیں۔
ہاہ ۔۔۔ ہاہ۔۔۔ امریکہ خود اپنے ملک میں دھماکہ کیوں کروائے گا۔۔۔۔ ایک پاکستان تھوڑا ہے کیا اس کام کے لئے ؟ مسجدوں اور بازاروں اور پبلک پلیسز پر ہونے والے سارے دھماکے خود امریکہ ہی تو کرواتا ہے ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
دنیا کا پہلا خود کش حملہ فلسطین کی ایک غیرت مند بچی نے کی تھی، اس کے بعد سری لنکن تامل ٹایگرز کرنے لگے جس کا وکٹمز راجیو گاندھی ہے۔
پھر یہ کام عام ہو گیا، اس سے پہلے ویت نام والوں نے بھی ایسے کام کیے۔
بم دھماکے اور خودکش دھماکے آیرلینڈ والوں نے بھی بہت کیے اور انگلینڈ اور الیزیبت کو ہلا کر رکھ دیا۔
:newbie:

سب سے پہلے ہشیشین خود کش حملے کرتے تھے۔ دھماکے جاپانی کمیکزی فائٹرز نے پہلی مرتبہ جنگ عظیم دوم میں کئے۔ اپنی تاریخ ذرا درست کیجئے۔

اب ذرا اصل بات پر آئیں کہ پاکستان میں پہلا خود کش حملہ کس تاریخ کو ہوا اور پہلا ڈرون حملہ کب ہوا؟
 
سید ذیشان

محفلین
ہاہ ۔۔۔ ہاہ۔۔۔ امریکہ خود اپنے ملک میں دھماکہ کیوں کروائے گا۔۔۔ ۔ ایک پاکستان تھوڑا ہے کیا اس کام کے لئے ؟ مسجدوں اور بازاروں اور پبلک پلیسز پر ہونے والے سارے دھماکے خود امریکہ ہی تو کرواتا ہے ۔۔۔

:noxxx:
میں ہار مان گیا۔ تسی گریٹ ہو!
 
متلاشی

محفلین
سب سے پہلے ہشیشین خود کش حملے کرتے تھے۔ دھماکے جاپانی کمیکزی فائٹرز نے پہلی مرتبہ جنگ عظیم دوم میں کئے۔ اپنی تاریخ ذرا درست کیجئے۔

اب ذرا اصل بات پر آئیں کہ پاکستان میں پہلا خود کش حملہ کس تاریخ کو ہوا اور پہلا ڈرون حملہ کب ہوا؟
پاکستان میں پہلی دفعہ خود کش حملے ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے ان جذبۂ ایمانی سے سرشاری جوانوں نے کیے تھے جنہوں نے چند منٹوں میں انڈیا کے بے شمار ٹینک تباہ کر کے اس کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔۔۔۔!جنہیں ہم آج شہدائے وطن کے القابات سے یاد کرتے ہیں۔۔۔ اور واقعی وہ ان سے بہتر القابات کے حقدار تھے۔۔۔۔!
 
نایاب

لائبریرین
پاکستان میں پہلی دفعہ خود کش حملے ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے ان جذبۂ ایمانی سے سرشاری جوانوں نے کیے تھے جنہوں نے چند منٹوں میں انڈیا کے بے شمار ٹینک تباہ کر کے اس کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔۔۔ ۔!جنہیں ہم آج شہدائے وطن کے القابات سے یاد کرتے ہیں۔۔۔ اور واقعی وہ ان سے بہتر القابات کے حقدار تھے۔۔۔ ۔!
سبحان اللہ
کیا خوب تعریف ہے " خود کش بم دھماکے " کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہاں وہ شہید جنہوں نے اپنی جان پر کھیل بڑھتے دشمن کو پسپا کر دیا ۔
کہاں یہ " مسلمان " جن کے بم دھماکے مسجدوں میں دیکھ شرمائیں یہود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے گناہوں کو جہنم رسید کرو اور براہ راست جنت میں جاؤ ۔ اور شہدائے وطن کہلاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔
نہ کوئی بندہ رہے نہ بندہ نواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یوں تو میں نے آپ کے ممکنہ اعتراض کا جواب پہلے ہی دے دیا تھا۔ پھر بھی:

کیا طالبان امریکی ہیں ؟
اُنہی کی پیداوار ہیں۔ ویسے اس بات کا جواب ہاں میں بھی بنتا ہے لیکن پھر آپ شواہد طلب کریں گےجو میرے پاس نہیں ہیں۔
کیا حکمران امریکی ہیں ؟
کم از کم امریکہ کے زیرِ اثر ضرور ہیں۔
کیا پاکستان میں دہشت گردی امریکیوں کی وجہ سے ہے یا پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کی وجہ سے ؟
مذہبی شدت پسندی اس ڈرامے کا ایک حصہ ضرور ہے لیکن کلیتاً ایسا نہیں ہے۔
کیا پاکستان میں مہنگائی ، غربت ، ناقص وسائل اور معاشی بحران ، پاکستان کی سالہا سال کی ناقص معاشی پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے یا سب امریکی پلانٹڈ ہے ؟
یہ بات ٹھیک ہے، لیکن امریکہ کبھی نہیں چاہتا کہ ان سب معاملات کو ٹھیک کرنے والے برسرِ اقتدار آ سکیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے کوئی قابل افراد پاکستان میں نظر بھی نہیں آتے۔

تو پھر یہ کیسی عجیب بات ہے کہ پاکستان میں موجود بہت سے پاکستانی ، طالبان کے ہاتھوں چالیس پچاس ہزار پاکستانیوں کے قتل اور ہر قسم کے ظلم و فساد کے باوجود ان سے ہرطرح کی ہمدردی رکھتے ہیں۔ جبکہ طالبان کے خلاف ہر چھوٹی بڑی بات کو مسترد کرنے کو بے چین رہتے ہیں ؟
امریکی باشندوں نے تو نہیں آپ کے شہروں میں آ کر خود کش حملے کیے۔

طالبان سے جو لوگ ہمدردی رکھتے ہیں اُن سے مجھے بھی شکایت ہے۔ یہ لوگ بالکل ہمدردی کے قابل نہیں ہیں۔ نہ جانے امریکی کیسے ڈرون مارتے ہیں کہ ہر دوسرے دن ڈرون حملے کے باوجود دہشت گردی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔
 
متلاشی

محفلین
سبحان اللہ
کیا خوب تعریف ہے " خود کش بم دھماکے " کی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
کہاں وہ شہید جنہوں نے اپنی جان پر کھیل بڑھتے دشمن کو پسپا کر دیا ۔
کہاں یہ " مسلمان " جن کے بم دھماکے مسجدوں میں دیکھ شرمائیں یہود ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سبحان اللہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بے گناہوں کو جہنم رسید کرو اور براہ راست جنت میں جاؤ ۔ اور شہدائے وطن کہلاؤ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
نہ کوئی بندہ رہے نہ بندہ نواز ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ان جوانوں نے بھی اپنے دشمن کے خلاف جان پر کھیل کر دشمن کو پسپا کیا۔۔۔دشمن دشمن ہوتا ہے ۔۔۔ چاہے آپ کا حقیقی دشمن امریکہ ہو یا دوست نما دشمن پاکستانی حکومت۔۔۔۔! مسجدوں اور بازاروں میں ہونے والے بم دھماکے خود آپ کی بڑی سرکار جنابِ امریکا کی مرہونِ منت ہیں۔۔۔۔! طالبان کی طرف سے اس بات کی کتنی بار اظہار ہو چکا ہے کہ ہم مساجد، مدارس، وتفریحی مقامات پر دھماکے نہیں کرتے ۔۔۔ بلکہ یہ خود دھماکے کرواتے ہیں ۔۔۔ کہیے تو طالبان کی طرف سے ان دھماکوں کی برأت بھی دکھا دوں ۔۔۔ مگر افسوس یہ ہے کہ ہمارا میڈیا اور حکومت سب امریکہ کے غلام ہیں ۔۔ ۔وہ دھماکے بھی خود کرواتاہے ۔۔ اور نام طالبان کا لگاتا ہے ۔۔۔ تاکہ اصل طالبان سے عوام کو برگشتہ کیا جائے ۔۔۔۔۔!
اے کاش اللہ تعالٰی آپ کو وہ آنکھیں دے جو اس امریکا کا اصل منافقت زدہ چہرہ دیکھ سکیں۔۔۔۔!
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
سب سے پہلے ہشیشین خود کش حملے کرتے تھے۔ دھماکے جاپانی کمیکزی فائٹرز نے پہلی مرتبہ جنگ عظیم دوم میں کئے۔ اپنی تاریخ ذرا درست کیجئے۔

اب ذرا اصل بات پر آئیں کہ پاکستان میں پہلا خود کش حملہ کس تاریخ کو ہوا اور پہلا ڈرون حملہ کب ہوا؟
جاپانی کرے تو خود کش قوم کے لئے اور دوسرے کرے تو ،،،
۔
:drama:
 
ساقی۔

محفلین
ملالہ کے پاس مال و اسباب تو کافی اکٹھا ہو گیا ہے ۔۔۔ کیا کوئی جانتا ہے کہ اس مال میں سے اس نے اپنے علاقے کے سکولوں میں تعلیم اور وہاں کے رہائشیوں کی بہتری کے لیے کیا کیا؟
یا بس صرف تعلیم تعلیم تعلیم کی رٹ لگا رکھی ہے۔!

امریکیوں کے گن گانے والے اس "معصوم" کو بھول گے کیا؟

نایاب

لائبریرین
ان جوانوں نے بھی اپنے دشمن کے خلاف جان پر کھیل کر دشمن کو پسپا کیا۔۔۔ دشمن دشمن ہوتا ہے ۔۔۔ چاہے آپ کا حقیقی دشمن امریکہ ہو یا دوست نما دشمن پاکستانی حکومت۔۔۔ ۔! مسجدوں اور بازاروں میں ہونے والے بم دھماکے خود آپ کی بڑی سرکار جنابِ امریکا کی مرہونِ منت ہیں۔۔۔ ۔! طالبان کی طرف سے اس بات کی کتنی بار اظہار ہو چکا ہے کہ ہم مساجد، مدارس، وتفریحی مقامات پر دھماکے نہیں کرتے ۔۔۔ بلکہ یہ خود دھماکے کرواتے ہیں ۔۔۔ کہیے تو طالبان کی طرف سے ان دھماکوں کی برأت بھی دکھا دوں ۔۔۔ مگر افسوس یہ ہے کہ ہمارا میڈیا اور حکومت سب امریکہ کے غلام ہیں ۔۔ ۔وہ دھماکے بھی خود کرواتاہے ۔۔ اور نام طالبان کا لگاتا ہے ۔۔۔ تاکہ اصل طالبان سے عوام کو برگشتہ کیا جائے ۔۔۔ ۔۔!
اے کاش اللہ تعالٰی آپ کو وہ آنکھیں دے جو اس امریکا کا اصل منافقت زدہ چہرہ دیکھ سکیں۔۔۔ ۔!
میرے محترم بھائی
یہ کیسے محب وطن ہیں ۔ جو کہ وطن کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ۔
یہ کیسے جوان ہیں جو اپنے ہی بزرگوں اپنے ہی بچوں اپنے ہی بہن بھائیوں کے خلاف بم چلاتے ہیں ۔ انہیں مارتے ہیں اور خود جنت میں پہنچ جاتے ہیں ۔
امریکہ وہی ہے جس سے لے لے کر کھاتے تھے یہ جوانان وطن ۔ اسی کے اسلحے سے توانا ہوئے ۔ اور اسی کے اشاروں پہ اپنی قوم کو جہنم پہنچاتے خود جنت کی راہ لے رہے ہیں ۔
اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا کرم فرمائے اور حق پر قائم رہتے سیدھی سچی بات کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
 
ابن جمال

محفلین
ساری تفصیل پڑھ لی
میں ملالہ کے صحیح یاغلط ہونے پر نہیں جاتا ۔اس کامعاملہ اس کے ساتھ، اس کو اپنے کئے ہوئے کا حساب دیناہوگا ۔مجھے اپنے کئے ہوئے اورلکھے ہوئے الفاظ کا حساب دیناہوگا۔ وہاں نہ زباندانی کام آئے گی اورنہ لفاظی۔
لیکن میں اپناایک تاثر بیان کردوں!
بدصورت عورتیں،مرد اپنی بدصورتی کو چھپانے کیلئے میک اپ اورغازہ کا سہارالیتے ہیں تاکہ خوبصورت دکھائی دیں۔ گنجے نقلی بالوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح دنیا میں ہرشخص اپنے گندے باطن کو چھپانے کیلئے اپنے ظاہر کو خوبصورت بناتاہے ۔
کہیں امریکہ اوریوروپ ڈرون حملوں میں مرنے والے بے گناہوں سے دنیا کی چشم پوشی کرنے کیلئے توملالہ کو آگے نہیں بڑھارہے ہیں۔ میں اس موضوع پر جتناسوچتاہوں۔ اتناہی یہ تاثربڑھتاجاتاہے۔ ہوسکتاہے میرایہ تاثر غلط ہو لیکن جب تک تحقیقی طورپر اس کی غٍلطی ثابت نہ ہوجائے میں اپنے اس تاثرکو نہیں چھوڑسکتا۔والسلام
 
متلاشی

محفلین
میرے محترم بھائی
یہ کیسے محب وطن ہیں ۔ جو کہ وطن کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ۔
یہ کیسے جوان ہیں جو اپنے ہی بزرگوں اپنے ہی بچوں اپنے ہی بہن بھائیوں کے خلاف بم چلاتے ہیں ۔ انہیں مارتے ہیں اور خود جنت میں پہنچ جاتے ہیں ۔
امریکہ وہی ہے جس سے لے لے کر کھاتے تھے یہ جوانان وطن ۔ اسی کے اسلحے سے توانا ہوئے ۔ اور اسی کے اشاروں پہ اپنی قوم کو جہنم پہنچاتے خود جنت کی راہ لے رہے ہیں ۔
اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا کرم فرمائے اور حق پر قائم رہتے سیدھی سچی بات کرنے کی توفیق سے نوازے آمین
میرے محترم یہ سب امریکا ہی کروا رہا ہے ۔۔۔ اور جو کر رہے ہیں وہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں ۔۔۔۔! مگر مسئلہ یہ ہے کہ امریکا خود حملے کروا کر نام طالبان کا لگاتا ہے ۔۔ تاکہ اصل طالبان سے عوام کوبرگشتہ کیا جائے ۔۔۔۔!
 
x boy

محفلین
ملالہ کے پاس مال و اسباب تو کافی اکٹھا ہو گیا ہے ۔۔۔ کیا کوئی جانتا ہے کہ اس مال میں سے اس نے اپنے علاقے کے سکولوں میں تعلیم اور وہاں کے رہائشیوں کی بہتری کے لیے کیا کیا؟
یا بس صرف تعلیم تعلیم تعلیم کی رٹ لگا رکھی ہے۔!

امریکیوں کے گن گانے والے اس "معصوم" کو بھول گے کیا؟

جی صحیح فرمایا
ایک جیو بھی اس طرح کے ناٹک کرتا ہے
ا ب پ پر ایمان لانے کو کہتا ہے اور جیو نیوز کو ملٹی ملین ڈالرز ملتے ہیں یہود و نصارا سے ایسا میں نے سنا ہے
مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ جیو ٹی وی نے کتنے اسکول بنوائے کتنے بچوں کو اسکالر شپ دیکر ہائیر ایجوکیشن کے لیے باہر بھیجا۔
یہ سب میڈیا نے چڑھایا ہے میں نے پہلے بھی کہا تھا جس دن ان کا کام نہ نکل سکا اس دن اس کو ماردینے والی گولی ضرور لگے گی۔
یہ میسونک میشن، یہود و نصارا کا پروٹوکال ہے جب 1960 میں چاند پر اتر سکتا ہے میڈیا کے ذریعے ۔ کسی کام کو پہلے پہل کرنا مشکل ہوتا
ہے ایک دفعہ کربیٹھے کامیابی مل جائے تو اس کام کو دوبارہ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔۔ مجھے کوئی بتاسکتا یہ سب کو چنے کی جھاڑ میں چڑھانے والا
امریکہ کتنی بار اور چاند پر گیا۔

اسی طرح یہ نیوز بھی آجائے گی کہ -------------------------------------------------------------------------------خالی جگہہ پر کریں
 
فلک شیر

محفلین
وتعز من تشاء و تذل من تشاء
ملالہ وہاں پہنچی جہاں پہنچنے کے لیئے بڑے بڑے مطلق العنان مسلم سربراہان مملکت سر جھکائے ہاتھ باندھے صف میں لگے رہتے ہیں ۔
131012031354_malala-obama-meeting304-1.jpg
نایاب بھائی.........اس میں عزت والی کون سی بات نظر آ گئی آپ کو؟
اور وہ بھی اس آیت کے حوالہ سے؟
 
متلاشی

محفلین
نایاب بھائی.........اس میں عزت والی کون سی بات نظر آ گئی آپ کو؟
اور وہ بھی اس آیت کے حوالہ سے؟
نایاب بھائی کے نزدیک شاید انسانیت دشمن ، اسلام دشمن صدر اوبا سے ملاقات بڑے اعزاز کی بات ہے ۔۔۔! وہ قرآن مجید کے ان واضح احکامات کو یکسر نظرانداز کیے بیٹھے ہیں کہ جن کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ ’’ یہود ونصارٰی کبھی بھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے ، حتی کہ تم بھی ان کی ملت کا اتباع نہ کرنے لگو۔۔۔‘‘
مگر افسوس ہم نے اپنا خدا امریکہ کو بنالیا۔۔۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر عزت و ذلت کا مالک امریکہ ہے ۔۔ جس نے امریکا کا دامن تھام لیا ۔۔۔ اس کا بیڑا پار ہے ۔۔۔۔!
 
Top