امجد میانداد
محفلین
ملالہ یوسف زئی پوری دنیا میں ایک مثال بن گئی ہیں
بھارتی فلم ہدایت کار امجد خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اگلی فلم پاکستان کے ضلع سوات میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی پندرہ سالہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی ہوگی جس کا نام ’ملالہ‘ ہوگا۔
امجد خان ایک نوجوان فلم ہدایت کار ہیں جن کی پہلی فلم ’لے گیا صدام‘ کی وجہ سے انہیں فتوے کا سامنا ہے۔
امجد خان نے بالی وڈ ہیلپ لائن کو ایک انٹریو میں کہا ’میری اگلی فلم کا نام ہے ’ملالہ‘۔ یہ فلم ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی ہے۔ ملالہ خود ایک تحریک ہے۔ ملالہ تعلیم کے شعبے میں ایک تحریک جیسی ہیں۔ وہ طالبان اور روایتی سوچ کے خلاف ایک تحریک ہیں۔ میری یہ فلم ملالہ کو ایک خراج عقیدت ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’یہ ہمارے لیے اور سارے بچوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ تعلیم کے لیے ملالہ نے جنگ لڑی ہے اور وہ جنگ فتح بھی کی ہے۔ آج اگر وہ مر جاتی تو شاید وہ جنگ ہار جاتی۔ وہ جیت گئي ہے اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ جنگ جیتے۔ آنے والے دنوں میں ہر گھر میں ایسا بچہ ہو۔ اگر کوئی خطرہ ہوتا ہے تو والدین خود بچوں کو سکول نہیں بھیجتے ہیں لیکن ملالہ نے سوات جیسی جگہ میں گولی اور شدت پسندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سکول کا رخ کیا تھا۔ یہ کمال کی بات ہے۔‘
فلم کے لیے کاسٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا لیکن ابھی یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ فلم میں پندرہ سالہ ملالہ کا کردار کون ادا کریں گی۔
اس بارے میں امجد خان بتاتے ہیں ’ملالہ کے کردار کے لیے میرے پاس تین چائلڈ آرٹسٹ کی چوائس ہے اور ابھی آخری فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میں ان کے نام نہیں بتا سکتا۔ اور جہاں تک دیگر اداکاروں کا سوال ہے میری خواہش ہے کہ فلم میں مشہور تھیٹر اداکار کام کریں گے۔‘
"یہ ہمارے لیے اور سارے بچوں کے لیے خوشی کی بات ہے کہ تعلیم کے لیے ملالہ نے جنگ لڑی ہے اور وہ جنگ فتح بھی کی ہے۔ آج اگر وہ مر جاتی تو شاید وہ جنگ ہار جاتی۔ وہ جیت گئي ہے اور اللہ چاہتا تھا کہ وہ جنگ جیتے۔ آنے والے دنوں میں ہر گھر میں ایسا بچہ ہو۔ اگر کوئی خطرہ ہوتا ہے تو والدین خود بچوں کو سکول نہیں بھیجتے ہیں لیکن ملالہ نے سوات جیسی جگہ میں گولی اور شدت پسندی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سکول کا رخ کیا تھا۔ یہ کمال کی بات ہے"
امجد خاناطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ اترپردیش کے شہر کانپور میں ہوگی۔ اس بارے میں امجد خان نے انگریزی اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ’ہم مئی کے مہینے میں کانپور میں دس پندرہ دن کے لیے فلم کی شوٹنگ کریں گے۔ اس سلسلے میں کانپور کے مقامی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔‘
امجد خان نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد پہلے دن جو کمائی ہوگی وہ اس کو سوات میں ملالہ کے سکول کو عطیہ کے طور پر دیں گے۔ امجد خان کا کہنا ہےکہ ملالہ نے پوری دنیا کے ہر شخص کی طرح انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں آپ بیتی لکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ملالہ کو کتاب لکھنے کا 30 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔
توقع ہے کہ ان کی آپ بیتی اس سال کے اواخر تک شائع ہو جائے گی، اور اس کا نام ’میں ملالہ ہوں‘ ہو گا۔ اس کتاب میں گذشتہ اکتوبر کو ملالہ پر سکول جاتے ہوئے ہونے والے حملے کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔
ملالہ کو سوات میں سکول جاتے ہوئِے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں زخمی ہونے کے بعد ان کا علاج پاکستان میں کیا گیا اور بعد میں برطانیہ منتقل کردیا گیا۔
برطانیہ میں حال ہی میں ملالہ نے سکول جانا شروع کیا ہے۔