ملٹی میڈیا آنلائن ایپلی کیشنز کے لیے فریم ورک، زبان؟

دوست

محفلین
میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ آنلائن ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ کے لیے کونسی زبان یا فریم ورک بہتر رہتا ہے۔ میری مراد ملٹی میڈیا ایپلی کیشنز سے ہے۔ میرے علم کے مطابق جاوا ایف ایکس، مائیکروسافٹ سلور لائٹ اور فلیش وغیرہ میدان میں ہیں۔ اس جیسی کوئی اوپن سورس چیز بھی ہے؟ نیز ان کی ہوسٹنگ کے اخراجات اور صارف تک پہنچ کے اعتبار سے کونسا فریم ورک، زبان زیادہ مناسب ہے؟
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو فلیش ہی سب سے پرانا اور اسٹیبلشڈ فریم ورک ہے۔ فلیش کے اوپن سورس متبادلوں کے نام سنے ضرور ہوئے ہیں لیکن کبھی ان پر مبنی اپلیکیشنز نہیں دیکھیں۔فلیش کی ہوسٹنگ کا مجھے کچھ آئیڈیا نہیں ہے۔ ویسے کچھ لوگ سرور سائیڈ پر پی ایچ پی کے ذریعے بھی swf جنریٹ کرکے کام چلاتے ہیں۔ فلیش پر مبنی کئی اوپن سورس سی ایم ایس بھی دستیاب ہیں۔ سلورلائٹ کے لیے ظاہر ہےاے ایس پی ڈاٹ نیٹ ہوسٹنگ کی ضرورت پڑے گی جوکہ عام طور پر مہنگی ہوتی ہے۔ بہرحال اگر کسی اور دوست کو اس کے بارے میں بہتر معلومات حاصل ہوں تو وہ اسے یہاں شئیر کر سکتے ہیں۔
 
Top