مغزل
محفلین
بیگم صاحبہ سالگرہ مبارک ہو
آج وہ دن ہے جس دن میرے دل و دماغ کا قرار اور روح کا سکون میری کائنات مجھ بندہ ناتمام کو تکمیلیت کا شرف عطا کرنےاور محبت کو دوام عطا کرنے کے لیے تشریف لائی تھیں۔ اس موقع پر بندہ ناچیز کی مالک و مختار یعنی ملکہ عالیہ بیگم صاحبہ غزل ناز غزل کو دل کی عمیق و بسیط گہرائیوں سے سالگرہ کی بہت بہت بہت مبارکباد۔۔ اللہ تبارک و تعالیٰ میری جان کا ساتھ پیار اور ہمسفری مجھے ہمیشہ بہم رکھے آمین ۔
تم غزل ہو غزال ہو کیا ہو ؟
دشت آباد ہوگیا میرا !!!!!!!!
(م۔م۔مغل)
It’s that one special day created with you
When wishes rain in for the year coming new
You’ll gather this year which travelled too fast
Weed out the regrets of time reaped by the past
Harvest the days God planted with blessings
Your health, your family, and valuable life-lessons
Although we’re apart on Your day of the year
With faith and God’s love our hearts bloom without fear
This wish I have picked for my heart’s only Love
A garden of happiness and tending from Above
خواب میرا طواف کرتے رہیں !!!
میں ترے بازوؤں میں سویا رہوں
(م۔م۔مغل)
ربِّ کائنات میری جان کو ہمیشہ ہمیشہ صحت سلامتی اور لبوں پر مسکراہٹیں عطا کرے ۔۔
خدا کرے کہ تیری آنکھیں کبھی آنسوؤں کے ذائقے سے آشنا نہ ہوں۔۔
میری محبت کی روشنی میں تو ہمیشہ ہمیشہ صرف مسکرائے کھلکھلائے ۔۔۔ آمین ثم آمین
اصلی کیک اور آئسکریم تو ہڑپ ہوچکے ہیں
اب کیک کی تصویر لگانے سے کام چلاتا ہوں تاکہ یہ دن محفل میں بھی محفوظ ہوجائے۔
اصل کیک اس شکل کا تھا ہی ہی ہی ہی ہی