فرحان دانش
محفلین
آصف زرداری کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس،ملک بھر میں شہری نظام حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ
صدر آصف علی زرداری نے بدھ کو سندھ چیف منسٹر ہاؤس میں متعدد اجلاس منعقد کئے، جن میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ،صدر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شہری نظام حکومت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اس میں ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔ ۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔ صدر زرداری کا کہنا یہ تھا کہ گزشتہ 60 سال کے دوران بار بار کے تجربات کی وجہ سے ادارے مضبوط نہیں ہو سکے۔ لہٰذا مزید تجربات کی بجائے اس سسٹم کو جاری رکھا جائے۔