ملک ریاض کے داماد زین ملک نے کرپشن مقدمہ میں تاریخی پلی بارگین کر کے آصف زرداری کو پھنسا دیا

جاسم محمد

محفلین
ملک ریاض کاداماد ساڑھے9 ارب روپےکی پلی بارگینگ پرمقدمات سےخود توبری مگرزرداری پھنس گئے،سابق صدرکا بچنامشکل
اہم خبریںتازہ ترین
By Amin Tahir Last Updated اکتوبر 28, 2020

اسلام آباد:ملک ریاض کے داماد ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگن پر مقدمات سے خود توبری مگرزرداری بُرے ہوگئے ،سابق صدرمزید مشکل میں پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد زین ملک کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 کیسز میں بریت کی منظوری دے دی۔

نیب حکام کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ زین ملک نے نیب راولپنڈی ڈائریکٹریٹ کو 3 سال میں ایک کیس میں اپنی 6 جائیدادیں گروی رکھنے اور 4 ارب روپے دینے، دوسرے کیسز میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے دینے جبکہ تیسرے کیس میں 17 کروڑ روپے کا وعدہ کیا، وہ یہ رقم 3 ماہ کے وقفے میں قسطوں کی صورت میں ادا کریں گے۔

WhatsApp-Image-2020-10-28-at-4.22.30-PM-209x300.jpeg


واضح رہے کہ زین ملک پنک ریزیڈنسی، غیرقانونی الاٹمنٹ اور میگا منی لانڈرنگ کے جعلی اکاؤٹس کیس میں ملزم ہیں۔اس کے علاوہ وہ کراچی کے آئیکون ٹاور کیس میں بھی ملزم ہیں اور انہیں اس کیس میں پلی بارگین کے ذریعے بریت کے لیے احتساب عدالت میں باضابطہ طور پر درخواست دینا ہوگی۔

دوسری طرف خبر یہ ہے کہ ان کیسز میں ملک ریاض کے دامادکی پلی بارگین کرنے سے سابق صدر آصف علی زردار ی پھنس گئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سامنے آنے والے 6 کیسز میں ملک ریاض کے داماد زین ملک نے ساڑھے 9 ارب روپے کی پلی بارگین کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ریفرنس میں یہ پلی بارگین کی گئی انہیں اکاؤنٹس کے ذریعےمبینہ طور پر لاہور والے بلاول ہاؤس کی قیمت کی ادائیگی کی گئی، زرداری گروپ میں پیسوں کی ترسیل ہوئی اور زرداری صاحب کی فیملی کی اخراجات بھی ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی پورے کیے گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ ان سے اگر کچھ مال نکل کر پاکستان کے خزانے میں جمع ہو تو بات بھی ہے۔
 
Top