تاسف ملک عطا محمد خان کا انتقال

84302756-2798409390252303-2143099203650322432-n.jpg


ملک عطا محمد خان رضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا نماز جنازہ کل بروز 7 فروی2020 بعد نماز جمعہ بوقت 3 بجے آبائی علاقے کوٹ فتح خان تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ادا کیا جائے گا۔

مرحوم کو نیزہ بازی کے کھیل سے خصوصی شغف رہا اور اس میں بے انتہا مہارت بھی حاصل تھی۔ مرحوم تاعمر اس کھیل کی سرپرستی کرنے والوں میں پیش پیش رہے۔

اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ قبر کی مشکلات کو آسان فرمائیں اور ان کی قبر کو کشادہ، روشن اور ہوادار بنا دیں۔ جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ان کی قبر کو اپنے نور سے بھر دے۔ آمین۔
 

زیرک

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ غریقِ رحمت کرے بڑے اعلیٰ پائے کے انسان تھے، ، دوست نواز، مہمان نواز اپنے وطن کی مٹی اور روایات سے عشق کرنے والے۔ ماضی میں ایک بار سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کی معیت میں ان کی جاگیر کوٹ فتح خان، فتح جنگ، ضلع اٹک میں ان کی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔
 
Top