عبدالقیوم چوہدری
محفلین
ملک عطا محمد خان رضائے الہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا نماز جنازہ کل بروز 7 فروی2020 بعد نماز جمعہ بوقت 3 بجے آبائی علاقے کوٹ فتح خان تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ادا کیا جائے گا۔
مرحوم کو نیزہ بازی کے کھیل سے خصوصی شغف رہا اور اس میں بے انتہا مہارت بھی حاصل تھی۔ مرحوم تاعمر اس کھیل کی سرپرستی کرنے والوں میں پیش پیش رہے۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ قبر کی مشکلات کو آسان فرمائیں اور ان کی قبر کو کشادہ، روشن اور ہوادار بنا دیں۔ جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
آخری تدوین: