ممبئی تنازعے بعد کلکتہ میں غلام علی کاکنسرٹ

افضل حسین

محفلین
کولکتہ (نیوز ڈیسک) پاکستانی گلوکار غلام علی کو بھارت میں پرفارم کرکے سکون مل گیا۔ انہوں نے کولکتہ کے نتیاجی اندور سٹیڈیم میں گزشتہ رات کنسرٹ کے دوران غزلیں اور گیت سنائے سٹیڈیم میں آمد پر وزیراعلی مغربی بنگال ممتا بینرجی نے غلام علی کا استقبال کیا اس موقع پر ممتا بینرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ کولکتہ میں پرفارم کرکے انہیں سکون ملا اور اداسی ختم ہو گئی کیونکہ وہ کچھ عرصے سے بے اطمینانی محسوس کر رہے تھے۔ دریں اثنا ریاست تری پورہ جہاں بی جے پی کے متنازع رہنما ٹتھگٹا رائے جنہیں گورنر لگایا گیا ہے نے غلام علی کو کولکتہ میں پرفارم کرانے پر ممتا بینرجی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنگالی ہندوئوں کو سب سے زیادہ زخم دیئے ممتا بینرجی وہاں کے گلوکار کی عزت افزائی کر رہی ہیں۔
نوائےوقت
اخبار مشرق
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
سامعین کا ایک منظر
8bc60c73-a83e-4ae0-a30d-0a51d8dd0ea2.jpg
 

افضل حسین

محفلین
جی، ہو سکے تو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کریں، غلام علی صاحب نے کون کون سی غزلیات پڑھیں
غلام علی نے جو کلام سنائے۔۔۔
ہنگامہ ہے کیوں برپا۔۔۔
چپکے چپکے رات دن۔۔۔۔
ہم تیرے شہر میں آئے ہیں مسافر۔۔۔۔
وغیرہ
اس کے علاوہ ان کے صاحبزادے نے بھی کلام سنایا۔
 
Top