تاسف ممتاز شاعر محمد یونس بھٹی انتقال فرما گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

arifkarim

معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2016ء) سابق سینئر بینکر ٬ ممتاز شاعر اور متعدد کتابوں کے مصنف محمد یونس بھٹی جو قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے کی قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ شاہ کمال کالونی میں منعقد ہوئی۔

سابق جنرل سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن راجا ذولقرنین ٬ چیئرمین بزم وارث شاہ پاکستان پروفیسر نذر بھنڈر ٬ عالمی سیاح مقصود چغتائی ٬ کمانڈر (ر) خالد اسلم کھوکھر ٬ پرویز اسلم مرحوم کے پسران ریحان یونس٬ میجر ذیشان ٬ فرحان یونس ٬ ممبر سینئر فیکلٹی زیالوجی لاہور کالج یونیورسٹی ڈاکٹر فخر النساء ٬ منشاء قاضی ٬ پاکستانی نزاد سکائوٹش سکالر محمد ذوہیب صدیقی ٬ ادیبوں شاعروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔


دریں اثناء ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمود الحسن گیلانی ایڈووکیٹ ٬ سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوی ایشن جہانگیر اے جھوجہ ٬ علامہ عبدالستار عاصم ٬ چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول نے ایک مشترکہ بیان میں مرحوم محمد یونس بھٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے تمام عمر علم ٬ ادب ثقافت کے فروغ کے لیے زندگی گزاری ٬ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے٬ آمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون​
اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top