ممکن حل؟

عزیزامین

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ پاکستانی صوبوں کے مکمل تعارف کے بارے میں کوی زمرہ بنے یا کوی بہتر تجویز شکریہ
 
محفل میں پہلے سے ہی اس قدر زمرہ جات ہیں کہ ان کی فعال نظامت اور ادارت، انتظامیہ کے لئے مشکل ہو رہی ہے۔ ہم آپ کے مشورے کی پذیرائی کرتے ہیں نیز دیگر احباب کی رائے جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمارا ذاتی مشورہ تو یہ ہوگا کہ بجائے زمرے بنانے کے ان کے لئے تھریڈ پریفکس بنا دیے جائیں۔ لیکن ان کی نظامت بھی کچھ کم کام نہیں ہے۔ لہٰذا بنیادی شرط یہ ہوگی کہ کسی صوبہ، شہر یا علاقے کے متعلق کثیر تعداد میں مفید اور معلومات سے بھرپور دھاگے کھولے جائیں تو اس کے لئے تھریڈ پریفکس بنایا جا سکتا ہے پھر خواہ وہ صوبہ، شہر یا علاقہ کسی بھی خطہ ارض سے متعلق ہو۔ پاکستان کو بلا کسی ٹھوس سبب کے کوئی خصوصی رعایت دی جائے یہ محفل کو زیب نہیں دیگا۔

مذکورہ باتیں ہماری ذاتی رائے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتیں۔ ان کو ناظمانہ رائے ہرگز نہ گردانا جائے۔
 
میرا اشارہ پاکستان نہیں ہرملک بلکہ انڈیا بھی ہے

اس "انڈیا بھی" سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ ایسا کہہ کر ہماری ہمدردیاں سمیٹنا چاہتے ہیں؟ از راہ مہربانی ہم سے بات کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی قومی مفارقت سے اجتناب برتا کریں۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گہ کہ اردو محفل میں کسی ملک کو ثانوی درجہ دیا جائے اور اس کے لئے ہمدردی کے رویے کا اظہار کیا جائے۔ :)
 
Top