زیرک
محفلین
منافقت کی فصل مت بوئیے
مولوی صاحب خطبے میں منہ سے جھاگ اڑاتے ہوئے فرما رہے تھے "جوان لڑکیاں جینز پہنتی ہیں تبھی زلزلے آتے ہیں"۔ میں نے سوال کر دیا، "شمالی پاکستان کے قریباً تمام علاقوں میں ماشاءاللہ پردے کا بہت زیادہ رواج ہے، پھر وہاں سب سے زیادہ زلزلے کیوں آتے ہیں؟"۔مولوی خموش ہو گیا کیونکہ ان سے جواب نہیں بن پا رہا تھا۔اس کے بعد دل نہیں مانا کہ ان کے پیچھے نماز ادا کروں، میں اٹھا اور دوسری مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے نکل گیا۔ میں نہ پردے کے خلاف ہوں نہ ماڈرن لائف کے، آنکھ کا پردہ نہ ہو تو باقی سب بے معنی رہ جاتا ہے۔ عرض ہے کہ لوگوں کر کسی بات سے متنفر کرنے کے لیے جھوٹ و منافقت کی فصل مت بوئیے، ہم پہلے ہی بہت سارے ببول بو چکے ہیں، اتنے کہ اب رستے پر چلنا محال ہوتا جا رہا ہے، خدارا اب پاکستان کی دھرتی پر سچائی کے پھول بھی کھلنے دیں، ورنہ جھوٹ اور منافقت بھرے خطبات سے پیدا ہونے والی تعفن سےہمارا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔
آخری تدوین: