تعارف منتظر مہدی صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

میر انیس

لائبریرین
میری طرف سے منتظر مہدی صاحب کو صمیم قٖلب سے خوش آمدید
میں نے منتظر مہدی صاحب کو کوئی دفعہ آن لائن دیکھا ہے پر اب تک موصوف ننے اپنا تعارف نہیں کرایا ۔ لہٰذا میں آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ جناب یہاں تشریف لائیں اور تعارف کرائیں
 
منتظر مہدی

محفلین
بہت شکریہ انیس اور مغل بھائی- میرا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن بوجہ اعلی تعلیم گزشتہ دو برس سے سویڈن میں مقیم ہوں، اور آجکل یہاں سویڈن میں ہی سوفٹویر انجینیر کی نوکری تلاش کر رہا ہوں - محفل کو جوائن کرنے کی بنیادی وجہ اردو زبان سے محبت ہے اگرچہ میرا پس منظر بالکل بھی ادبی نہیں ہے - سب سے پہلے اس سائٹ کے بارے میں وارث بھائی کی بلاگ سے معلوم پڑا- عموماٌ اچھا اردو مواد اور وہ بھی نستعلیق میں، انٹرنیٹ پر دیکھنے کو آسانی سے نہیں ملتا اسی وجہ سے اب میں اکثر اس سائٹ کا چکر لگاتا رہتا ہوں- آپ لوگوں کا ممنون ہوں کہ مجھے اتنی گرمجوشی سے خوش آمدید کہا- امید ہے کہ آپ سب احباب کی صحبت میں بہت استفادہ کرنے کا موقع ملے گا اور میں خود بھی کسی نہ کسی صورت میں مفید ثابت ہونے کی کوشش کروں گا-
 
مغزل

بہ سرو چشم قبلہ ۔ آپ سے تعارف حاصل ہوا ، بہت خوشی ہوئی ۔ ہمیں امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا ، آپ کو بھی انشا اللہ محفلین کی جانب سے محبتوں میں کمی نہ ہوگی ۔ کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو، حکم کیجے گا بندہ حاضر ہے ۔۔ سلامت باشید روز بخیر
 
منتظر مہدی

محفلین
آپ سب احباب کے پر خلوص خوش آمدید کا بہت بہت شکریہ ۔

شمشاد بھائی جی ہاں سویڈن کے اکثر علاقوں میں آجکل خوب برف پڑ رہی ہے مگر خوش قسمتی سے میں جس شہر میں سکونت پذیر ہوں وہاں موسم قدرے بہتر اور بہ نسبت باقی سویڈن کےگرم ہے ۔ یہاں برفباری ہو بھی تو اسکے چند گھنٹوں میں بارش ہو جاتی ہے اور سب برف کو اپنے ساتھ پگھلا کر بہا لے جاتی ہے۔
 
Top