منقبت بحضور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا

الف نظامی

لائبریرین
مرحبا یہ جلوہ زیبائے بامِ عائشہ
ہے ہلالِ آمنہ ، ماہِ تمامِ عائشہ

عائشہ کے اس شرف کو بھی ذرا ملحوظ رکھ
اپنے منہ سے مصطفی لیتے تھے نامِ عائشہ

آ نہ جائے سن کے زہرا کی طبیعت پر ملال
لی جیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہ

جب نکیرین آئیں گے کہہ دوں گا اُن سے قبر میں
مجھ سے کچھ مت پوچھیے ، میں ہوں غلامِ عائشہ

اپنا اندر صاف رکھنے کے لئے ہر میل سے
سانس کی تسبیح پر لیتا ہوں نامِ عائشہ

ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکر کا
ایک نعرہ اے علی مستو! بنامِ عائشہ

از سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ
 

جیلانی

محفلین
الف نظامی ۔۔۔۔۔ سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔۔ کا یہ کلام شیئر کرنے کا شکریہ:rose::rose::rose::rose::rose:

مرحبا یہ جلوہ زیبائے بامِ عائشہ
ہے ہلالِ آمنہ ، ماہِ تمامِ عائشہ

عائشہ کے اس شرف کو بھی ذرا ملحوظ رکھ
اپنے منہ سے مصطفی لیتے تھے نامِ عائشہ

آ نہ جائے سن کے زہرا کی طبیعت پر ملال
لی جیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہ

جب نکیرین آئیں گے کہہ دوں گا اُن سے قبر میں
مجھ سے کچھ مت پوچھیے ، میں ہوں غلامِ عائشہ

اپنا اندر صاف رکھنے کے لئے ہر میل سے
سانس کی تسبیح پر لیتا ہوں نامِ عائشہ

ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکر کا
ایک نعرہ اے علی مستو! بنامِ عائشہ

از سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ
 

عمران اسلم

محفلین
محترم اس خوبصورت کلام کو شاملٰ محفل کرنے کا شکریہ


محترم، آخري مصرعہ سمجھ میں نہیں آیا،
اگر سمجھا دیں تو بہت نوازش ہوگی۔

ذہن میں لا کر تصور عظمتِ بوبکر کا
ایک نعرہ اے علی مستو! بنامِ عائشہ

ابو ثمامہ بھائی، اس شعر میں کہا گیا ہے کہ اے علی رض کے ماننے والو ۔ ان سے محبت کرنے والو، ذرا زہن میں حضرت ابوبکر کی عظمت و کمالات لائو۔ اور حضرت عائشہ صدیقہ رض کے نام کا نعرہ لگائو۔ ان کی توصیف بھی بیان کرو،،، واللہ علم بالصواب
 

الف نظامی

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ ابوثمامہ اور عمران اسلم۔
ابو ثمامہ : "مصرع" ہوتا ہے "مصرعہ" نہیں
عمران اسلم : "ذرا زہن" کے بجائے "ذرا ذہن" لکھیے۔ اسی طرح لگائو اور لائو کے بجاے "لگاو" اور "لاو" لکھا جاتا ہے
 

dehelvi

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ ابوثمامہ اور عمران اسلم۔
ابو ثمامہ : "مصرع" ہوتا ہے "مصرعہ" نہیں
عمران اسلم : "ذرا زہن" کے بجائے "ذرا ذہن" لکھیے۔ اسی طرح لگائو اور لائو کے بجاے "لگاو" اور "لاو" لکھا جاتا ہے
نظامی صاحب! لفظ مصرع غلط العوام میں سے ہے۔ اصل میں یہ لفظ مصراع ہے جو کہ عربی لفظ ’’مصراع الباب‘‘ سے ماخوذ ہے، اس کی مزید تفصیل زمانہ ماضی قریب کے علم عروض کے مشہور مصری ماہر علامہ ناصیف یازجی کی کتاب نقطۃ الدائرۃ، اور اور علم عروض و قوافی کے مشہور امام علامہ دمنہوری رحمہ اللہ کے کتاب الکافی فی العروض والقوافی میں مل جائے گی۔ تاہم یاد رہے کہ مذکورہ بالا دونوں کتب عربی میں ہیں۔
 

dehelvi

محفلین
شکریہ دہلوی صاحب۔
مصراع کا عربی میں معنی کیا ہے؟

مصراع در اصل عربی زبان میں دروازے کے ایک پٹ کو کہتے ہیں۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے: مصباح اللغات صفحہ 467) پھر اسے سے کامل شعر کے ایک حصہ کو بھی مصراع کہا جانے لگا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاک اللہ۔
الف نظامی سید نصیر الدین نصیر گولڑہ شریف والے ہیں ناں؟ ان کے مجموعۂ کلام کا نام بھی بتائیں پلیز۔
جی فرحت کیانی یہ وہی ہیں۔
تصانیفِ نصیر:-
آغوشِ حیرت(فارسی رباعیات)
پیمانِ شب (اردو غزلیات)
دیں ہمہ اوست (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی نعتیں )
فیضِ نسبت (عربی ، فارسی ، اردو ، پنجابی مناقب)
رنگِ نظام ( قرآن و حدیث کی روشنی میں اردو مجموعہ رباعیات )
عرشِ ناز (فارسی ، اردو ، پوربی ، پنجابی اور سرائیکی میں ‌متفرق کلام)
دستِ نظر (اردو غزلیات)
تضمینات بر کلام حضرت رضا بریلوی

امام ابوحنیفہ اور ان کا طرزِ استدلال (اردو مقالہ)
نام و نسب (سیادتِ غوثِ پاک کے تحقیقی ثبوت اور شیعہ و خوارج کے عقائد کا تفصیلی جائزہ)
راہ و رسمِ منزل ہا (تصوف اور عصری مسائل)
قرآنِ مجید کے آدابِ تلاوت
لفظ اللہ کی تحقیق
اسلام میں شاعری کی حیثیت
مسلمانوں کے عروج و زوال کے اسباب
پاکستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں ، اسباب اور تجاویز
فتوی نویسی کے آداب
موازنہ علم و کرامت
کیا ابلیس عالم تھا؟

مزید دیکھیے
عکسِ نصیر
 
Top