حسن نظامی
لائبریرین
’’برائے اصلاح‘‘
وہ محمد مصطفٰی کا لاڈلانورِ چشم فاطمہ خیر النسا
او ز رجس و عیب کلی پاک شد
آیت تطھیر سے ظاہر ہوا
گل ہیں میرے گلستاں کے یہ حسیں
مصطفی کو بارہا کہتے سنا
قاسم تسنیم و کوثر کا پسر
ہے مگر وہ دشت میں پیاسا لڑا
زندگی آمد برائے بندگی
بندگی کا کر دیا ہے حق ادا
سیدہ کی آل کا ذبح عظیم
ذبح اسماعیل کا فدیہ بنا
دین و دنیا میں حسن خوش بخت ہے
ان کی نسل پاک ان کا گھر ملا