منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
استاد صاحب!
السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔


لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا

اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا
یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا

حاجت نہیں کسی کے غلو کی انہیں، کہ ہے
سردار جنتوں کا گھرانا حسین کا

یوں نقش اُن کا نام ہوا لوحِ وقت پر
محشر تلک چلے گا زمانہ حسین کا

عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا

نیاز مند عبدالرؤوف

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا
بہت عمدہ ۔۔
بہترین بہت بہترین منقبت
ماشاء اللہ
عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا
سبحان اللہ سبحان اللہ
مالک کے حضور دعا ہے یہ سعادت بار بار عطا فرمائے آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت عمدہ ۔۔
بہترین بہت بہترین منقبت
ماشاء اللہ
بہت شکریہ، سلامت رہیں
سبحان اللہ سبحان اللہ
مالک کے حضور دعا ہے یہ سعادت بار بار عطا فرمائے آمین
آمین، آمین۔۔۔ اللہ پاک آپ کے الفاظ کو شرفِ قبولیت عطاء فرمائے۔ آمین
 
استاد صاحب!
السلام علیکم دوستو! پہلی مرتبہ منقبت حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سعادت نصیب ہوئی سوچا کہ آپ دوستوں کی بھی گوش گزار کر دی جائے۔


لیتا ہے نام یوں تو زمانہ حسین کا
پر آہ! فلسفہ ہی نہ جانا حسین کا

اک سرگزشتِ معرکہِ حق ہے کربلا
یہ داستاں نہیں، نہ فسانہ، حسین کا

حاجت نہیں کسی کے غلو کی انہیں، کہ ہے
سردار جنتوں کا گھرانا حسین کا

یوں لوحِ وقت پر ہوا ہے کندہ اُن کا نام
محشر تلک چلے گا زمانہ حسین کا

عالی نسب نہ ان سے کہیں دیکھا دہر نے
بعد از خدا بزرگ ہے نانا حسین کا

نیاز مند عبدالرؤوف

سبحان اللہ! ماشاءاللہ!
 

الف عین

لائبریرین
اچھی منقبت ہے، بس اس مصرعے کا اسقاط ناگوار لگتا ہے، کچھ الفاظ بدلے جائیں تو بہتر ہے
یوں لوحِ وقت پر ہوا ہے کندہ اُن کا نام
 
Top