تعارف منم آں قطرۂ شبنم بنوکِ خار می رقصم

ترمذی

محفلین
آداب
والاقدر فاتح الدین بشیر صاحب، اردو محفل میں مجھے لے تو آئے ہیں دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک!
والسلام مع الاحترام
احمد اقبال ترمذی
 

منصور آفاق

محفلین
احمداقبال صاحب ۔۔غالب نے اس بات کا تو ادراک کرلیا تھاکہ قطرہ پہ گہر ہونے تک کیا گزرتی ہے مگریہ بات بھی ذہن میں رکھیے کہ ہر قطرہ انہی مراحل درد سے گزر کر گہر نہیں ہوتا۔یہ تو مبداء فیاض کا خاص راز ہےکہ کس قطرہ کی قسمت میں گہر ہونے لکھ دیا گیا ہے ۔۔۔ میری دعا ہے اللہ تعالی آپ کو ایسی ہی قسمت سے سرفراز فرمائے
 

ترمذی

محفلین
احمداقبال صاحب ۔۔غالب نے اس بات کا تو ادراک کرلیا ہے کہ قطرہ پہگہر ہونے تک کیا گزرتی ہے مگریہ بات بھی ذہن میں رکھیے کہ ہر قطرہ انہی مراحل درد سے گزر کر گہر نہیں ہوتا۔یہ تو مبداء فیاض کا خاص راز ہےکہ کس قطرہ کی قسمت میں گہر ہونے لکھ دیا گیا ہے ۔۔۔ میری دعا ہے اللہ تعالی آپ کو ایسی ہی قسمت سے سرفراز فرمائے
شکریہ
تری آواز مکے اور مدینے
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

اپنے متعلق اور بھی بتائیں یا پھر راز کھولنے کے لیے فاتح بھائی کو بلانا پڑے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم۔۔۔۔۔!

اُمید ہے آپ سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

آتے جاتے رہیے گا۔

اور یہ کہ شمشاد بھائی بھی کچھ کہہ رہے ہیں اس پر بھی ذرا کان دھریں۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
خوش آمدید جنابِ من احمد اقبال ترمذی صاحب۔ ممنون ہوں کہ خاکسار کی درخواست کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے آنجناب اردو محفل پر رونق افروز ہوئے۔
 

فاتح

لائبریرین
جناب احمد اقبال ترمذی صاحب ایک نہایت ہی خوبصورت شاعر اور اسی قدر دلربا دوست ہیں۔ آپ وفاقی حکومت کی افسر شاہی کی ایک کلیدی مسند پر متمکن ہیں جن سے ہم جیسے غریب غربا جا کر کاغذات اٹیسٹ کرواتے ہیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید ترمذی صاحب، امید ہے تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں اپنی شاعری سے مستفید کرتے رہیں گے۔

فاتح صاحب کا بھی شکریہ آپ کو یہاں لانے کیلیے۔
 
Top