منڈی بہاوالدین کا ایک ہوٹل

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے تو مجھے ہوٹل میں کھانا کھانے کو کوئی شوق نہیں‌ہے گھر میں ہی کھا لیتا ہوں جیسا بھی ہو لیکن کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ نکل ہی جاتے ہیں پچھلے دنوں منڈی بہاوالدین جانے کا اتفاق ہوا بہت عرصے کے بعد گیا ایک کزن کی شادی تھی شام کو وہاں پونچا بارات ابھی تک واپس نہیں‌آئی تھی تو باہر نکل گیا گومنے کے ارادے سے کہ راستے مجھے مجھے یاد آیا کہ ایک دوست ہے ریس اس کو مل لوں ان کو ملنے گیا تو بہت خوشی ہوئی بہت اچھا دوست ہے اکثر جب میں یہاں آتا ہوں تو ان سے ضرور ملتا ہوں رات کو ہم گوم رہے تھے ریس مجھے منڈی بہاوالدین کی مشہور جگہ دیکھا رہا تھا رات دیر ہوگی تو کھانا کھانے کے لیے ایک ہوٹل کے پاس گاڑی روکی جب میں ہوٹل میں گیا تو بہت حیرت ہوئی ہوٹل میں کرسی نام کی کوئی چیز نہیں تھی زمین پر بیٹھنے کا انتظام تھا مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی چلو کسی ہوٹل میں تو سنت طریقہ ابھی تک زندہ ہے پہلے میں نے سوچا یہ کوئی عام سا ہوٹل ہو گا لیکن جب کھانا آیا تو پھر اندازہ ہوا کہ یہ کیسا ہوٹل ہے بہت اچھا کھانا تھا ہر وہ چیز جو اچھے ہوٹل سے مل سکتی ہے وہاں سے ملی ہم کو صفائی کا بہت اچھا انتظام تھا میں نے ریس سے اس بارے میں بات کی تو کہنے لگا یہ ہمارے علاقے کا مشہور ہوٹل ہے اور اس میں بہت رش ہوتی ہے ہم تو بہت دیر سے آئے ہیں اس لے ہم کو جگہ مل گی ہے ورنہ یہاں جگہ بھی نہیں ملتی میری زندگی میں میں نے یہ پہلا ہوٹل دیکھا ہے جس میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کا انتظام تھا

خرم شہزاد خرم
 
Top