منگھو پیر (کراچی) - سندھ

طالوت

محفلین
چلئے چلتے ہیں منگھو پیر کی سیر کو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
منگھو پیر گڈاپ ٹاؤن کی کے قریب واقع ہے ۔ اور دو چار بار میں وہاں جا چکا ہوں۔ یہاں کسی صوفی کا مزار ہے نام مجھے یاد نہیں مگر منگھو پیر کے نام سے ہی یہ قصبہ معروف ہے۔ اس کی قریبی بستیوں میں تقریبا پاکستان کی ہرزبان بولنے والے افراد بستے ہیں ۔

322549800_5854350c76.jpg

مزار ۔۔۔
322549795_6ecf9cbe33.jpg

مزار کے احاطے میں موجود تالاب ۔

1839372.jpg

تالاب میں موجود بے حال مگر مچھ ۔ سنتے ہیں کہ یہ بازار والے بابا جی کی جوئیں تھیں ۔ اور وہ انھیں نکال نکال کر تالاب میں پھینکتے تھے ۔ یہ مگر مچھ بن گئے :) ۔ بچپن میں میری والدہ دو بار بابا جی کی ان جوؤں کو گوشت دالنے گئیں تھیں اور ایک بار میں ان کے ساتھ تھا:noxxx: ۔

CatandCrok.jpg

مگر مچھوں کی بے کسی کا اندازہ اس بلی کی جرات سے لگایا جا سکتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
2649392.jpg

اس چھوٹے سے تالاب میں کافی تعداد میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں تاہم وہاں کے کرتا دھرتاوں کے اس بارے میں بیانات خاصے مضحکہ خیر ہو تے ہیں ۔


DSCN3510.JPG

کنکریٹی بستر پر آرام کرتے مگر مچھ

2924167951_7962d05496.jpg

تالاب کا ہرا پانی ان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے شاید اسی لئے اس قدر سست ہیں ۔۔​
وسلام
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب طالوت

آپ نے تو بچپن یاد کرا دیا ۔ جب میں گئی تھی تو یہ ویسا نہیں تھا بلکہ مگرمچھ مردہ حالت میں تھے۔

مجھے پہلے تو سوکھی لکڑیاں لگے تھے۔

یہ بات میں بھول گئی ہوں کہ یہ بات اسی سے مخصوص ہے کہ اس کے پانی سے نہانے سے بیماریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں اور بے وقوف لوگ نہاتے بھی ہیں۔ جبکہ اس پانی میں sulphur ملا ہوتا ہے .
 

طالوت

محفلین
جی ہاں سلفر ملے پانی کا چشمہ ہے وہاں ۔ اور مگر مچھوں کی ھالت ہی ایسی ہے کہ مردہ لگتے ہیں
وسلام
 

ماسٹر

محفلین
مزار پر آنے والے دکھی جانوروں کو بھی سُکھ پہنچنا چاہئے ، وہ بھی اللہ کی تخلیق ہیں -
 
Top