تعارف منہاجین صاحب

اسلامُ علیکم جناب منہاجیں صاحب
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔۔۔ آپ کے بارے میں بھی جاننے کا اشتیاق ہے تو کیوں نہ ہو جائے ایک ملاقات دوستوں کی اور تعارف کی رسم تو پہلی ہوتی ہے ۔

بس زیل کے سوالات کے جوابات ضرور دیں اور سوالات میں کاٹ چھانٹ کی اجازت نہیں ہے مگر جوابات بھلے اشاروں کنائیوں میں دیں۔ہمیں کیا؟ ہم سوالات اور بڑھاتے رہیں گے، جی ۔۔۔۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلہ کا حظ اٹھائیں گے۔ شکریہ

١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

آپکے جوابات کا اشتیاق رہے گا اور یہ سلسلہ یہیں پر ختم نہیں ہو گیا ہے بلکہ چلتا رہے گا۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top