منہاج القرآن کے عطیات سےطاہر القادری نے بلٹ پروف کارخریدی
لاہور (ثناء نیوز)وفاقی انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کو معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے عطیات کے فنڈ سے ایک بلٹ پروف کار خریدی ہے۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے اکاونٹ میں برطانیہ سے آنے والی چندے کی رقم سے ایک بلٹ پروف کار کی خریداری کی تھی۔انہوں نے کہا یہ کار ایک کروڑ چھتیس لاکھ کی رقم سے خریدی گئی تھی۔