ایک چیز بھول گئے "آنکھیں دائیں طرف کسی کو دیکھتی ہوئیں"دو آنکھیں، سات دانت، ایک عدد چوڑی سی ٹھوڑی، پچاس ساٹھ ہزار بال، منہ کے اوپر ایک لمبوتری ٹیڑھی اور باہر نکلی ہوئی ناک، ایک عدد گٹار کا لاکٹ، ایک کاندھا قمیص سے باہر نکلا ہوا اور بلا بلا بلا بلا۔۔۔
کیا اب بھی مزید وضاحت درکار ہے اس مارفولوجی کے بعد؟
ایک چیز بھول گئے "آنکھیں دائیں طرف کسی کو دیکھتی ہوئیں"
کس مصور کی بات کر رہی ہیں، جو مصوری کرتا ہے؟لیکن محاورہ تو مصور کی دال کا ہے ناں!؟
ان کے ہاتھ کی پکی ہوئی پہلے کبھی کھائی ہے جو پسند کر رہی ہو؟مجھے تو منصور مکرم کی دال پسند ہے
ممکن ہے انھیں منہ کی تصویر پسند نہ آئی ہو اور وہ دال گلنے والا محاورہ استعمال فرمارہے ہیں یعنی اس منہ کے مصور کی دال نہیں گلی۔کس مصور کی بات کر رہی ہیں، جو مصوری کرتا ہے؟
محاورہ مسور کی دال کا ہے۔
میں کرتی تو ہوں لیکن برائے نام۔۔ بس اپنی کلاس کے لیے جوائن کی تھی کہ بہت ساری فرینڈز وہیں ہوتی ہیں۔اب تو معلوم ہو گیا ناں؟
ویسے کیا تم بھی فیس بک استعمال کرتی ہو یا نہیں؟
اوہ معذرت، مجھے معلوم نہیں تھا۔امراؤ جان ادا یہاں نیچے جو ٹیگ لکھا ہے ناں جہاں آپ نے لوگوں کے نام لکھے ہیں۔ یہاں پر لوگوں کو ٹیگ نہیں کرنا اور نہ ہی یہاں ٹیگ کرنے سے ان کو اطلاع ملتی ہے۔ بلکہ یہ جگہ لڑی کے ٹیگ کے لیے ہے۔یعنی جو لڑی آپ شروع کریں اس سے متعلق کچھ کی ورڈز یہاں لکھ دیں تاکہ آپ کو بعد میں تلاش کرنے میں آسانی ہو۔
ادا بٹیا رانی! اگر اس "منہ کی کتاب" سے مراد فیس بک ہے تو اول تو یہ کہ اسم معرفہ کا ترجمہ نہیں کرتے اور دوم یہ کہ فیس چہرے کو کہتے ہیں منہ کو نہیں۔ اب ان دونوں باتوں کی موجودگی میں اپنی پروفائل کا لنک دینے کے لیے ہم اضافی رشوت لیں گے۔
ایک ریٹنگ بھی ہونی چاہیئے۔میں فیس بک استعمال نہیں کرتا مجھے تو یہ فیس بَک بَک لگتی ہے۔