من میں ڈوب

نور وجدان

لائبریرین
دنیا میں بھی تو حشر بپا ہے... دنیا میں کتنی گواہیاں ہیں محبت کی. اے محشر کے داعی. ذرا دل کے لب کھول اور دیکھ کے کتنے نگینے جڑے ہیں ترے دل میں. کتنی حیرتوں نے ترے افلاک چیر رکھے ہیں مگر تو نادان اب بھی نہیں سمجھتا ہے کہ لوح مبین کی کنجیاں تجھ کو عطا کی گئیں اور تو اب بھی نہیں دیکھتا. تو دیکھ اور چل جانب منزل

من میں ڈوب، من میں ڈوب ..دل کو کھوج ہو موج بہ موج آب بہ آب. من میں ڈوب من میں ڈوب

اس عالم میں نہ جا
اُس عالم میں نہ جا
تو دِل ہے.
تو دل میں ڈوب جا
دل کو سن
دل میں ڈوب.
الوہی ہے راگ اور ستار بجنے لگ گیا. اسے یاد آگیا کہ وہ کہاں تھا. جب وہ وہاں گیا تو وہ یہاں نہیں تھا ...

من میں ڈوب! من میں ڈوب ..خود کو کھوج! جذب ہو جا

کہہ اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
نقطے میں ڈوب
نقطہ ہو جا
نقطے میں ڈوب
نقطہ ہو
تو کہہ الف! میم تک آ!
میم کا سرمہ وجدانی ہے
ترا دل کتنا نورانی ہے.
آنکھ اب بھر آنی ہے
یہ جذبات ترے ہیں نورانی

من میں ڈوب! من میں ڈوب!
خود کو کھوج! کھوج کہ تو کہاں ہے؟ کہاں ہے دل ترا؟ دل دل میں ہے.
ہاں! دل میں دل یے

وہ دو قلب یوں ملائے گئے
کہ نورانی مصحف اتارے گئے

دل آگیا ہے! دل ڈوب گیا ہے! دل ڈوب جانے دے! مست رہ! مست ہو! مست کر! جذب ہو! ساجد ہو! مسجود ہو! رہ اللہ کا اور کر اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ اللہ

اللہ ہے چہار سائیں
اللہ دل میں یے
اللہ نبض کی رفتار میں
اللہ حق کی صدا میں یے
اللہ سجدے سے مل جاتا ہے
اللہ ساجد کے دل میں ہے
اللہ کر
اللہ کر
مست ہو
مست رہ
مستی میں ڈوب!
من میں ڈوب!
جذب ہو!
ساجد رہ
 
سیما علی

لائبریرین
اللہ ہے چہار سائیں
اللہ دل میں یے
اللہ نبض کی رفتار میں
اللہ حق کی صدا میں یے
اللہ سجدے سے مل جاتا ہے
اللہ ساجد کے دل میں ہے
اللہ کر
اللہ کر
مست ہو
مست رہ
مستی میں ڈوب!
من میں ڈوب!
جذب ہو!
ساجد رہ
واہ واہ نور بٹیا !!!!!
کیا کہنے بہت خوب لکھا کیا عالم ہے وجد کا بے شک ایسا ہی ہے ،ایک وہی ہے جو چار سو ہے ؀
اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
کبھی مایوس ہوں تو اللہ کے سامنے سربسجود ہو جائیں۔ پھر خود کو تھپکی دیں اور دوبارہ ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے کاموں میں جت جائیں اس مقصد کے ساتھ کہ اس دنیا سے اپنی تخلیق کا حق ادا کر کے جانا ہے۔
من کی دنیا! من کی دنیا سوز و مستی، جذب و شوق
تن کی دنیا! تن کی دنیا سود و سودا، مکر و فن!!!!!!!!
من کی دنیا ذکرالٰہی کے سوز و مستی سے پروان چڑھتی اور جذب و شوق میں ڈوب جاتی ہے جبکہ تن کی دنیا محض سود و سودا، نفع و نقصان، فریب، جھوٹ اور مکر اور فن ہے جس میں ایک سے ایک بڑا فن کار، مطلب پرست اور خود غرض موجود ہے۔۔
 
واہ! رنگ لگا دیا ہے آپ نے
شاندار لکھا یے
بہت دعائیں
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ نور وجدان بہنا! آپ نے جس وجدانی کیفیت میں یہ تحریر لکھی ہے اِس کا ایک ایک لفظ اُس کی عکاسی کرتا ہے اور پڑھنے والے پر گہرے روحانی اثرات مرتب کرتا ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
 
سلامتی رہے سدا آپ پر
دعا آپکو
 
ضیاء حیدری

محفلین
اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو
اللہ ھو اللہ ھو بندے ھر دم اللہ ھو
اللہ ھو اللہ ھو بندے ھر دم اللہ ھو
پیچھے پیچھے موت ھے تیری آگے آگے تو
اللہ ھو اللہ ھو بندے ھر دم اللہ ھو
اللہ ھوالباقی من کل فان
 
اے خان

محفلین
میرے خیال میں اللہ ھو اللہ ھو جھومنا گھومنا محفل میں تیز تیز اللہ ھو حق حق یہ سب بے کار ہیں
اگر کوئی چاہتا ہے کہ میری زندگی پرسکون ہو معتدل راستہ اختیار کریں تو پانچ وقت نماز پڑھیں صبح قران پاک کی تلاوت عصر کے بعد ذکر شام کے بعد نوافل عشاء کے بعد مختصر تلاوت اور سوجائیں آرام سے کبھی راہ چلتے کوئی سوال کرے تو اسے خالی ہاتھ مت لوٹائیں ہفتے یا مہینے میں دوستوں کو یکجاء کرکے دعوت دیا کریں اسی طرح رشتہ داروں محلے داروں کو لوگوں سے تعلق بنائیںرکھیں کوئی بیمار ہو تو عیادت کے لئے جایا کریں اپنا مزاج ایسا بنائیں کہ بچے آپ کو دیکھ کر دوڑے چلے آئیں
 
Top