موبائل فون اور اردو؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اس تھریڈ میں موبائل فون کی دنیا میں اردو/یونیکوڈ کی دستیابی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں میری معلومات صفر ہیں۔ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس موضوع پر اپنی معلومات شئیر کریں۔ میرے ذہن میں ذیل کے سوالات ہیں:

1۔ کیا موبائل فون پر اردو لکھا جانا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کونسے موبائل سیٹ میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے؟
2۔ کیا کسی عام موبائل سیٹ پر کسی ایڈآن کے ذریعے یہ functionality حاصل کی جا سکتی ہے۔
3۔ کیا موبائل کمپیوٹنگ کے پلیٹ فارمز جیسے کہ Symbian وغیرہ میں یونیکوڈ کی سپورٹ موجود ہے؟

اس کے علاوہ بھی اگر آپ دوستوں کے پاس اس سلسلے میں کوئی مفید معلومات ہوں تو ضرور یہاں پیش کریں۔

والسلام
 

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم نبیل بھائی! میرا تعلق اس مزاج رکھنے والے لوگوں سے ہے جو موبائل فون بہت کم بدلتے ہیں اور اس پر زیادہ تجربات بھی نہیں کرتے لیکن موبائل فون میں اردو کا استعمال ہمیشہ میری ترجیح اور دلچسپی کا باعث رہا ہے۔

اس حوالے سے مجھے ایک موبائل بہت بہترین لگا جو نوکیا کا ماڈل 1112 ہے۔ اس موبائل میں خاص بات اس میں اردو لغت (Dictionary) کا مہیا کیا جانا ہے یعنی T9 لغت اور وہ بھی اردو میں، بہت وسیع ذخیرۂ الفاظ بھی، یقین کیجیے مزا آگیا۔ دوسری بات اس میں سام سنگ کے سیٹس کی طرح رومن لکھ سے کام نہیں چلایا گیا بلکہ بہت اچھے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ اس وقت میرے پاس جو سام سنگ کا سیٹ موجود ہے اس میں اردو دیکھ کر تو دل جل بھن جاتا ہے کیونکہ تقریباً 90 فیصد رومن سے کام چلایا گیا ہے یعنی سیٹنگ، رنگ ٹون، والیوم، نیٹ ورک، گيم، اور اس طرح کے دیگر الفاظ لکھ کر جان چھڑائی گئی ہے۔ ویسے موبائل کے میدان کے شہسوار آتے ہی ہوں گے، مجھے جو کچھ معلوم تھا بتا دیا امید ہے آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
 

فہیم

لائبریرین
نبیل صاحب یہاں پاکستان میں تو کافی موبائل سیٹ ہیں جن پر اردو کی سپورٹ موجود ہے

نوکیا میں، 1100 اور اس کے بعد کے موڈلز میں یہ سہولت ہے لیکن اس کے اندر بھی آپ کو پہلے بتانا پڑتا ہے کہ آپ کو اردو سپورٹ والا موبائل چاہیے کیوں کہ 1100 اور دوسرے موڈلز میں ایسے بھی سیٹ ہیں جن میں اردو نہیں‌ ہے یعنی
اس کے علاوہ سونی ایرکسن اور موٹرولا میں بھی یہی بات ہے کہ ان میں اردو سپورٹ کے کافی موڈلز ہیں۔

لیکن کسی دوسرے سیٹ میں جس میں اردو سپورٹ نہ ہو کسی کاریگری کے ذریعے اردو سپورٹ نہیں انسٹال کی جاسکتی۔
اس کے لیے آپ کو موبائل ہی اردو سپورٹ والا لینے پڑے گا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مييري محدود معلومات کے مطابق جو موبائل سيٹ
ہنگري فن لنڈ اور دوسرے يورپي ممالک ميں تيار ہوتے ہيں ان ميں صرف يوپي زبانوں کي سپرٹ موجود ہوتي ہے
ليکن يہي موبائل جو چين کوريا وغيرہ ميں تيار ہوتے ہيں ان مين اردو عربي فارسي تينوں زبانوں کي سپورٹ موجود ہوتي ہے
اب نوکيا کو ہي لے لے

ميرے پاس نوکيا 6030 ہے جو ہنگري ميں تيار کيا گيا ہے اس ميں صورف يوپي زبانوں کي سپورٹ موجود ہے ليکن مارکيٹ ميں يہي نوکيا6030 جو چين ميں تيار کيا گيا ہے موجود ہے جو کہ ساختہ ہنگري کے مقابلہ ميں قدرے سستا بھي ہے اور اس ميں مکمل اردو کي سپورٹ بھي موجود ہے
سام سنگ
ايک جي
موٹرولا
اور نوکيا
کے بہت سے ايسے ماڈل ہيں جن ميں اردو فارسي سپورٹ موجود ہے
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
آپ کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ میڈ سے کچھ بھی نہیں ہوتا اصل میں اس میں لینگویج پیکس ہوتے تے ہیں
نوکیا 6030 rm 74 اس میں لینگویچ پیک اگر اردو ڈلوانی ہوں تو ia ڈالیں تو اس سے اردو فارسی عربی اجائیگی۔


واجدحسین
 
میری معلومات کے مطابق آجکل ایک بہت ہی سستے موبائل میں اردو ایس ایم ایس کی سپورٹ آ‌رہی ہے

LG KG 207 (ماڈل کا نمبر شاید غلط ہو) صرف 2700 میں میسر ہے اور اردو سپورٹ ہے اس میں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن مجھے شک ہے کہ یہ یونی کوڈ استعمال کرتے ہوں۔ میں نے ایک بار تجربہ کیا تھا کہ ہندی انیبلڈ فون سے ہندی میں ایس ایم ایس ایسے سیٹ میں بھیجبے سے جس میں ہندی سپورٹ نہ ہو، ایس ایم ایس درست نہیں ملتا، لیٹن ایکسٹینڈیڈ کیریکٹرس آتے ہیں۔ لیکن جب میں نےآن لائن انٹر نیٹ سے کسی سروس سے میسیج بھیجا تو محض سوالیہ نشان ہی آیا اس سیٹ میں بھی یونی کوڈ سپورٹ ضرور ہو گی۔
 
Top