موبائل فون کمپنیوں کا 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان

506800_8674405_akhbar.jpg

موبائل فون کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کیلئے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ موبائل فون کارڈز پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت اٹارنی جنرل کو طلب کرکے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کروائے تھے۔
ربط
 

محمداحمد

لائبریرین
506800_8674405_akhbar.jpg

15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ موبائل فون کارڈز پر 40 روپے کٹوتی کا نوٹس لیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت اٹارنی جنرل کو طلب کرکے تمام موبائل فون کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کروائے تھے۔
ربط

اور کمپنیاں اب تک کا وصول کردہ زائد ٹیکس بھی واپس کریں گی۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
تو کیا ہم یہ سمجھیں کہ ٹیکس کی مد میں وصول کی ہوئی رقم حکومت کو جمع نہیں کرائی جاتی تھی اور یہ کمپنی خود ہڑپ کر جاتی تھیں؟
میرا نہیں خیال کہ کمپنیوں پر عائد ٹیکس میں کوئی کمی ہوئی ہو۔ ہم سے تو کمپنیاں اپنا ٹیکس وصول کرتی ہیں۔ :p
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ کمپنیوں پر عائد ٹیکس میں کوئی کمی ہوئی ہو۔ ہم سے تو کمپنیاں اپنا ٹیکس وصول کرتی ہیں۔ :p

عمومی خیال یہ کیا جاتا ہے کہ کمپنیاں حکومت کے ایماء پر ہم سے ٹیکس جمع کرتی ہیں اور شرافت سے حکومت کو جمع کر وا دیتی ہیں۔:)
 
آپ لوگ کس بحث میں پڑ گئے ،یہ عوام کے لیے کمپنیوں کی جانب سے عید گفٹ ہے ۔موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ اپنا بیلنس ری چارج کریں ۔
یاد رکھیں یہ مدت صرف 15 دن تک کے لیے ہے ۔ شکریہ
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ لوگ کس بحث میں پڑ گئے ،یہ عوام کے لیے کمپنیوں کی جانب سے عید گفٹ ہے ۔موقع سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ اپنا بیلنس ری چارج کریں ۔
یاد رکھیں یہ مدت صرف 15 دن تک کے لیے ہے ۔ شکریہ

اس اشتہار سے گمان ہو تا ہے کہ موبائل کمپنیز مالیاتی خسارے کا شکار ہیں ۔ :)
 
Top