موت کی رسم نہ تھی , ان کی ادا سے پہلے (محشر بدایونی)

نیرنگ خیال

لائبریرین
موت کی رسم نہ تھی، ان کی ادا سے پہلے
زندگی درد بنائی تھی، دوا سے پہلے

کاٹ ہی دیں گے قیامت کا دن اک اور سہی
دن گزارے ہیں محبّت میں قضا سے پہلے

دو گھڑی کے لئے میزان عدالت ٹھہرے
کچھ مجھے حشر میں کہنا ہے خدا سے پہلے

تم جوانی کی کشاکش میں کہاں بھول اٹھے
وہ جو معصوم شرارت تھی ادا سے پہلے

دار فانی میں یہ کیا ڈھونڈھ رہی ہے فانی
زندگی بھی کہیں ملتی ہے فنا سے پہلے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

عمراعظم

محفلین
دار فانی میں یہ کیا ڈھونڈھ رہی ہے فانی
زندگی بھی کہیں ملتی ہے فنا سے پہلے
زبردست شراکت جناب نیرنگ خیال صاحب۔ سدا خوش رہیں۔آمین

یہ دو کنارے تو ندی کے ہو گئے ہم تم
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارہ ہے ۔۔۔۔۔۔(امجد اسلام امجد)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:)

واہ اعلیٰ کلام


دار فانی میں یہ کیا ڈھونڈھ رہی ہے فانی
زندگی بھی کہیں ملتی ہے فنا سے پہلے
:) شکریہ فراز بھائی :)

دار فانی میں یہ کیا ڈھونڈھ رہی ہے فانی
زندگی بھی کہیں ملتی ہے فنا سے پہلے
زبردست شراکت جناب نیرنگ خیال صاحب۔ سدا خوش رہیں۔آمین

یہ دو کنارے تو ندی کے ہو گئے ہم تم
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارہ ہے ۔۔۔ ۔۔۔ (امجد اسلام امجد)
بہت شکریہ سر۔۔۔۔ امجد صاحب کا بھی اپنا ہی لطف ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top