میرے اوابو شامل کے درمیان بحث تھوڑی زیادہ تلخ ھوگئی دراصل ھم لوگ عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں انسان مشکل سے ہی دوسرے کی بات سمجھتا ہے اور اپنی منوانا چاہتاہے یہ ایک نیچرل بات ہے لیکن اگر میری یا ابو شامل دونوں کی کوئی بات سے محفل کے باسیوں کو تکلیف پہنچی ہو تو میں ہم دونوں کیطرف سے معذرت چاہتاہوں آخر ہم دونوں تاریخ دان جو ٹھرے اور ویسےبھی جذباتی لوگ آپس کی کہا سنی جلد بھول جاتے ھیں کیوں ابو شامل ؟
سب سے پہلے تو یہ بات واضح کردوں کہ تلخی میں نے نہیں پھیلائی اور نہ ہی کوئی ایسی بات یا لفظ کہا ہے جو کسی کی دل آزاری کرے۔ اور نہ میں عمر کے اس حصے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں انسان دوسرے کی بات نہ سمجھے اور اپنی بات منوانے کی کوشش کرے
(میری عمر صرف 26 سال ہے)۔ اور ہاں رہی تاریخ دان والی بات تو میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں تاریخ دان ہوں، کیونکہ تاریخ دان اور تاریخ کے قاری میںبڑا فرق ہوتا ہے۔
اور ہاں!! آخری بات، میں نے دل پر کوئی بات لی ہی نہیں، اور قرال صاحب کے جوابات پڑھتے ہی ہنستے ہنستے سب بھول گیا۔
آپ تو ناراض نہیں ہیں نا قرال صاحب! ایسا کریں سب سے بہترین نظام حکومت کے نام سے ایک تھریڈ کھول لیں۔ اس پر کھل کر بحث کرتے ہیں۔