موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں، فواد چوہدری

جاسم محمد

محفلین
موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں، فواد چوہدری
190552_9334723_updates.jpg

— فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ معاشی بدحالی کا سب سے بڑا مجرم اسحاق ڈار کو قرار دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج چند لوگ ارب پتی ہوگئے ہیں جن کے ایون فیلڈ میں فلیٹس ہیں، سابق حکومتوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیا اور موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ کمر میں بھی درد ہو تو جہاز میں بیٹھ کر لندن چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار کو جہاز میں بٹھا کر باہر بھجوایا گیا اور وہ واپس نہیں آئے۔

فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اربوں روپے قرض لے کر اپنے کھیلنے کے لئے کھلونے بنائے، پنجاب میں میٹرو بنائی، 11 ارب روپے صرف شہباز شریف نے خرچ کیے اور 8 ارب روپے حکومت پنجاب کو میٹر وبسیں چلانے کے لیے چاہییں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 300 ارب روپے قرض لےکر خرچ کیے اور اورنج ٹرین کو پٹڑی پر رکھنے کے لیے بھی سالانہ 20 ارب روپے چاہییں۔
 

جاسم محمد

محفلین
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا۔
مثال تو ڈھنگ کی دیتے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض کر کے نہیں گئی تھی۔
 
Top