عمار ابن ضیا
محفلین
اس وقت ہمارے پاس جو چند قدرے بہتر اور قابلِ استعمال یونی کوڈ نستعلیق فونٹس موجود ہیں اُن میں سرِ فہرست جمیل نوری نستعلیق اور پھر بالترتیب علوی نستعلیق و نفیس نستعلیق ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق نتائج میں سب سے بہتر ہے لیکن ایک طرف اس کے ترسیموں پر قانونی اشکال موجود تو دوسری طرف اس پر مزید کام ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
کیا جمیل نوری نستعلیق یا دوسرے کسی نستعلیق فونٹ کو کسی فونٹ کریئٹر سوفٹ ویئر میں کھول کر اگر اس کے ترسیمے بدل دیے جائیں تو فونٹ قابلِ استعمال رہے گا؟ یا ایسی کسی تبدیلی کے لیے فونٹ کی کوئی الگ فائل درکار ہوگی؟
میں نے تجرباتی طور پر جمیل نستعلیق کو فونٹ کریئٹر میں کھول کر ایڈٹ کرنا چاہا تو ٹیسٹ کرنے پر تحریر تاہوما فونٹ میں نظر آتی ہے۔ ایسا کیوں؟