امین شارق
محفلین
الف عین سر
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
موجوں کے وار مُجھ کو کناروں میں لے گئے
کیوں یار اِس خزاں کو بہاروں میں لے گئے
پہلے پہل نِگاہوں سے کی گُفتگو بہت
پِھر دِھیرے دِھیرے بات اِشاروں میں لے گئے
اچھی بھلی تھی زندگی کیوں عِشق کر لیا؟
ہم خود ہی فائدوں کو خساروں میں لے گئے
جُھوٹے نجومیوں کو خُود اپنی خبر نہیں
تقدیر کے لِکھے کو سِتاروں میں لے گئے
جو واقفِ رموز تھے ڈُھونڈیں انہیں کہاں؟
وہ کشف اپنے ساتھ مزاروں میں لے گئے
تھی کیا خبر کہ رازِ محبت یوں ہوگا فاش
تھی دوستی کی بات سو یاروں میں لے گئے
اے باغباں یہ ظُلم نہیں ہے تو اور کیا
بُلبل سے پُھول چھین کے خاروں میں لے گئے
دِل کا بڑا اچھا تھا خُدا بخش دے اُسے
شارؔق کو ملک اللہ کے پیاروں میں لے گئے
کیوں یار اِس خزاں کو بہاروں میں لے گئے
پہلے پہل نِگاہوں سے کی گُفتگو بہت
پِھر دِھیرے دِھیرے بات اِشاروں میں لے گئے
اچھی بھلی تھی زندگی کیوں عِشق کر لیا؟
ہم خود ہی فائدوں کو خساروں میں لے گئے
جُھوٹے نجومیوں کو خُود اپنی خبر نہیں
تقدیر کے لِکھے کو سِتاروں میں لے گئے
جو واقفِ رموز تھے ڈُھونڈیں انہیں کہاں؟
وہ کشف اپنے ساتھ مزاروں میں لے گئے
تھی کیا خبر کہ رازِ محبت یوں ہوگا فاش
تھی دوستی کی بات سو یاروں میں لے گئے
اے باغباں یہ ظُلم نہیں ہے تو اور کیا
بُلبل سے پُھول چھین کے خاروں میں لے گئے
دِل کا بڑا اچھا تھا خُدا بخش دے اُسے
شارؔق کو ملک اللہ کے پیاروں میں لے گئے