موجہء خواب پہ اک نقش ۔ ۔ ۔ آصف شفیع

آصف شفیع

محفلین
ایک غزل احباب کی نذر:

موجہءخواب پہ اک نقش ابھارا جاءے
پھر سے گمنام سفینوں کو پکارا جاءے

ٓآخری جنگ ذرا سوچ سمجھ کر لڑنا
یہ نہ ہو فوج کا سالار بھی مارا جاءے

کتنے چہرے ہیں کہ پردے میں چھپے جاتے ہیں
شہرِ خاموش سے کس کس کو پکارا جاءے

اس محبت نے کہیں کا بھی نہ رکھا مجھ کو
اب کوءی زہر ہی سینے میں اتارا جاءے

پھر سے دنیا مرے لٹنے کا تماشا دیکھے
پھر اسی زلفِ پریشاں کو سنوارا جاءے

جیت جانا تو بڑی بات نہیں ہے آصف
معجزہ یہ ہے، اسے جیت کے ہارا جاءے

(آصف شفیع)
 

مغزل

محفلین
ایک غزل احباب کی نذر:

موجہءخواب پہ اک نقش ابھارا جائے
پھر سے گمنام سفینوں کو پکارا جائے

ٓآخری جنگ ذرا سوچ سمجھ کر لڑنا
یہ نہ ہو فوج کا سالار بھی مارا جائے

کتنے چہرے ہیں کہ پردے میں چھپے جاتے ہیں
شہرِ خاموش سے کس کس کو پکارا جائے

اس محبت نے کہیں کا بھی نہ رکھا مجھ کو
اب کوئی زہر ہی سینے میں اتارا جائے

پھر سے دنیا مرے لٹنے کا تماشا دیکھے
پھر اسی زلفِ پریشاں کو سنوارا جائے

جیت جانا تو بڑی بات نہیں ہے آصف
معجزہ یہ ہے، اسے جیت کے ہارا جائے

(آصف شفیع)

وا ہ واہ ۔ بہت خوب جناب ۔ لاجواب ۔
سبھی اشعار خوب ہیں ، میری جانب سے مبارکباد قبول کریں۔
جو شعر مجھے زیادہ پسند آئے وہ درج ذیل ہیں۔

موجہءخواب پہ اک نقش ابھارا جائے
پھر سے گمنام سفینوں کو پکارا جائے

جیت جانا تو بڑی بات نہیں ہے آصف
معجزہ یہ ہے، اسے جیت کے ہارا جائے

ایک بار پھر صمیمِ قلب سے مبارکباد، گر قبول افتد زہے عزو شرف
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے آصف صاضب، بہت داد قبول کیجیے جناب!

سبھی اشعار بہت اچھے ہیں لیکن یہ تو بہت ہی اچھے لگے مجھے!

کتنے چہرے ہیں کہ پردے میں چھپے جاتے ہیں
شہرِ خاموش سے کس کس کو پکارا جائے


کیا خوبصورت بات ہے، کیا آفاقی سچائی ہے، کیا درد ہے اس شعر میں، لا جواب!

اور یہ شعر، کلاسیکی شاعری کا لطف آ گیا، واہ واہ

پھر سے دنیا مرے لٹنے کا تماشا دیکھے
پھر اسی زلفِ پریشاں کو سنوارا جائے
 

فاتح

لائبریرین
آصف شفیع صاحب!کیا عمدہ کلام ہے۔ سبحان اللہ! سبحان اللہ! مبارک باد قبول ہو۔
برادرم وارث صاحب کے پسندیدہ اشعار میرے بھی پسندیدہ ترین ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے مبارک ہو۔۔۔ شکریہ محمود کہ تم نے املا کی غلطیی درست کر دی۔ غالبا کسی کنورٹر کی وجہ سے ہمزہ غلط کنورٹ ہوئی تھی اور آسصف نے دھیان نہیں دیا۔
 
Top