موج ادراک (محسن نقوی)

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سلامت رہے یہ محفل اردو آمین
محترم محسن نقوی جی (مرحوم ) کی لکھی کتاب
" موج ادراک " سے کچھ انتخاب
طالب دعا
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
موج ادراک از محسن نقوی سے حمد باری تعالی

اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار
اے کارسازِ دہر و خداوندِ بحر و بر
اِدراک و آگہي کے ليے منزلِ مراد
بہرِ مسافرانِ جنوں ، حاصلِ سفر
يہ برگ و بار و شاخ و شجر ، تيري آيتيں
تيري نشانياں ہيں يہ گلزار و دشت و در
يہ چاندني ہے تيرے تبسم کا آئينہ
پرتَو ترے جلال کا بے سايہ دوپہر
موجيں سمندروں کي ، تري رہگزر کے موڑ
صحرا کے پيچ و خم ، ترا شيرازہ ہُنر
اُجڑے دلوں ميں تيري خموشي کے زاويے
تابندہ تيرے حرف ، سرِ لوحِ چشم تر
موجِ صبا ، خرام ترے لطفِ عام کا
تيرے کرم کا نام ، دُعا در دُعا ، اثر
اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار
پنہاں ہے کائنات کے ذوقِ نمو ميں تُو
تيرے وجود کي ہے گواہي چمن چمن
ظاہر کہاں کہاں نہ ہُوا ، رنگ و بُو ميں تُو
مري صدا ميں ہيں تري چاہت کے دائرے
آباد ہے سدا مرے سوزِ گلو ميں تُو
اکثر يہ سوچتا ہوں کہ موجِ نفس کے ساتھ
شہ رگ ميں گونجتا ہے لہُو ، يا لہُو ميں تُو ؟
اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار
مجھ کو بھي گِرہِ شام و سحر کھولنا سکھا
پلکوں پہ ميں بھي چاند ستارے سجا سکوں
ميزانِ خس ميں مجھ کو گہر تولنا سکھا
اب زہر ذائقے ہيں زبانِ حروف کے
اِن ذائقوں ميں "خاک شفا" گھولنا سکھا
دل مبتلا ہے کب سے عذابِ سکوت ميں
تو ربِّ نطق و لب ہے ، مجھے "بولنا" سکھا
http://www.urduweb.org/اردو محفل
طالب دعا
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
یہ ٹائپ کی ہے کیا نایاب۔۔ بہت پہلے قدیر احمد رانا نے ٹائپ کیا تھا اسے۔ ان کے مرحوم بلاگ پر پوسٹ بھی کیا تھا۔ میرے پاس کاپی شدہ موجود ہے، ان کی ای بک میں شامل کر رہا ہوں اس کو بھی۔ شکریہ ویسے تصویر یہاں تک نہیں پہنچی!!
 

نایاب

لائبریرین
یہ ٹائپ کی ہے کیا نایاب۔۔ بہت پہلے قدیر احمد رانا نے ٹائپ کیا تھا اسے۔ ان کے مرحوم بلاگ پر پوسٹ بھی کیا تھا۔ میرے پاس کاپی شدہ موجود ہے، ان کی ای بک میں شامل کر رہا ہوں اس کو بھی۔ شکریہ ویسے تصویر یہاں تک نہیں پہنچی!!

السلام علیکم
محترم الف عین جی
جی یہ ٹائپ کیا تھا ۔ " موج ادراک " سے
اور تصویر تو عرصہ پہلے روانہ کی تھی ۔
چل چل کر تھگ گئی تو " عرب شیر " والوں نے اپنی سائٹ ہی بند کر دی ۔
وقت ملتے ہی دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں ۔
انشااللہ
نایاب
 
Top