جاسم محمد
محفلین
مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری جمعرات کو ہوگی (فوٹو: فائل)
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نریندرا مودی کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹر نے بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رہنما نریندرا مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بی جی پی نے چند روز قبل مکمل ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے اور نریندر مودی ایک بار پھر وزارت عظمی کے منصب پر براجمان ہونے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے وہ الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، ان کی تقریب حلف برداری جمعرات کو منعقد ہوگی۔
مودی کے ایک بار منتخب ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں فون کرکے مبارک باد دی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ساتھ چلنے کی پیشکش بھی کی تھی۔