موسمِ گُل

آتش ملیری

محفلین
موسمِ گُل
آج ایک مرتبہ پھر
اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ
میری چاہتوں کے
اجڑے ہوئے چمن پر
مہربان ہوگیا
یوں ایک عرصے کے بعد
وہ درد
اک موہوم سی تسکین سے
آشنا ہوا
جس کی نگری میں
دل نام کی ایک شے
ماہیء بے آب کی طرح
تڑپتی رہتی ہے..

(آتش ملیری)
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top