لتا موسم ہے عاشقانہ

ماوراء

محفلین
بہت خوب قیصرانی۔ پاکیزہ فلم کا بہت زبردست گانا ہے۔ بلکہ اس مووی کے سبھی گانے بہت اچھے ہیں۔ :best:
 

تیشہ

محفلین
:cry: کیا فائدہ ایسے موسم عاشقانے کا ۔
آنا تو دور کی بات ۔ :p :D :D ۔ ۔ ۔


مجھے بلکل پسند نہیں گانا :oops: :twisted:


:chalo:
 

تیشہ

محفلین
جی ہاں یہ گانا دل کم ۔ ۔ ۔خون زیادہ جلاتا ہے ۔

سو ، ماہ بدولت کو پسند نہیں آیا ۔ :chalo:
 

حجاب

محفلین
ہاں ماوراء پورے پاکستان کا موسم عاشقانہ ہو رہا ہے ، میں نے تو آج بارش اچھی طرح انجوائے کی ہے ، برسات کے پکوان پکا کر :)
ماوراء میرے گھر آجاؤ سچ اس وقت پورا آنگن بادام کے ریڈ پتّوں سے بھرا ہے اور اُس پر بوندوں کی ٹپ ٹپ اتنا حسین منظر ہے کہ بس :)
 

ماوراء

محفلین
حجاب ۔۔۔بس کرو بس کرو۔۔ اب پلیز کچھ نہ کہنا۔۔ میرا دل جلا جا رہا ہے۔ پہلے بھی پاکستان سے پوری رپورٹ ملی ہے۔ :cry:
اور اب تو تم نے کچھ اور ہی انداز میں موسم کا حال بیان کر دیا۔ کاش میں اڑ سکتی۔ تو تمھارے پاس پہنچ بھی جاتی۔ لیکن۔۔۔۔۔ :cry: :cry: :cry:
 

حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
حجاب ۔۔۔بس کرو بس کرو۔۔ اب پلیز کچھ نہ کہنا۔۔ میرا دل جلا جا رہا ہے۔ پہلے بھی پاکستان سے پوری رپورٹ ملی ہے۔ :cry:
اور اب تو تم نے کچھ اور ہی انداز میں موسم کا حال بیان کر دیا۔ کاش میں اڑ سکتی۔ تو تمھارے پاس پہنچ بھی جاتی۔ لیکن۔۔۔۔۔ :cry: :cry: :cry:

:(

قیصرانی چیک تو کریں کیا جل رہا ہے دیر نہ ہو جائے :p
 

فرخ منظور

لائبریرین
کمال امروہوی صاحب کی "پاکیزہ" جو مینا کماری ایک شاعرہ، اصل نام "مہ جبین" کے شوہر بھی تھے- کمال امرہوی صاحب نے سب سے پہلی جو فلم لکھی اسکا نام "محل" تھا اور جس فلم کمپنی نے یہ فلم بنائی اس نے سعادت حسن منٹو کی کہانی کو مسترد کر کے کمال صاحب کی کہانی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا- اور یہ فلم محل اتنی ھٹ ہوئی کہ بعد میں کمال امروہوی نے اپنی کمپنی کا نام بھی "محل پکچرز" رکھ لیا اور پاکیزہ اسی فلم کمپنی کے تحت بنی-

فلم پاکیزہ کی موسیقی "غلام محمد" صاحب نے دی- مگر افسوس غلام محمد فلم کی ریلیز سے پہلے ہی انتقال کر گئے - اور فلم کا اتنا ہٹ ہونا نہ دیکھ سکے- باقی ماندہ موسیقئ یعنی ٹائٹل اور بیک گراونڈ "نوشاد" صاحب نے دیا -

نو شاد صاحب اتنے بڑے انسان ہیں کہ غلام محمد (پاکیزہ فلم کے موسیقار) ان کے سازندوں میں شامل تھے- مگر غلام محمد میں انہوں نے ایک موسیقار کے خصوصیات کو پہچانا اور انہیں کافی فلموں کی موسیقی لے کر دی-
 
Top