موضوعات میں ٹیگ شامل کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ وی بلیٹن کے نئے ورژن میں موضوعات پوسٹ کرتے ہوئے ان میں ٹیگ بھی شامل کیے جا سکتے ہیں جو کہ فورم پر مواد کو منظم کرنے کے اعتبار سے ایک مفید فیچر ہے۔ میں اس پوسٹ میں ارسال کردہ موضوعات کے ٹیگز میں ترمیم کا طریقہ واضح کروں گا۔ ہر موضوع کے صفحے پر نیچے کی جانب اس سے متعلقہ ٹیگز کی لسٹ موجود ہوتی ہے اور اس کے بائیں جانب ٹیگز مدون کریں کا لنک موجود ہوتا ہے جیا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


اس لنک کو کلک کرنے پر اسی صفحے میں ٹیگز کو مدون کرنے کے لیے کنٹرول نمودار ہو جاتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


اگر آپ ایک سے زائد ٹیگ شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ انہیں انگریزی کوما سے علیحدہ کریں کیونکہ اردو کوما فی الحال tag separator کے طور پر کام نہیں دیتا، لیکن یہ سقم وی بلیٹن کی اگلی اپڈیٹ میں دور کر دیا جائے گا۔ ذیل کی تصویر میں مدون کردہ ٹیگ لسٹ کو دکھایا گیا ہے:

attachment.php
 

Attachments

  • edit_tag1.jpg
    edit_tag1.jpg
    8.8 KB · مناظر: 77
  • edit_tag2.jpg
    edit_tag2.jpg
    21.8 KB · مناظر: 78
  • edit_tag3.jpg
    edit_tag3.jpg
    8.9 KB · مناظر: 78

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نبیل، بہت اچھا فیچر ہے یہ اور میں نے اس کو کافی استعمال بھی کر لیا ہے۔

کیا 'ٹیگز کے بادل' کی ٹیگز دکھانے کی زیادہ سے زیادہ حد ستر ٹیگز ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی محمد وارث، فی الحال ٹیگ دکھانے کی حد 70 ٹیگز مقرر کی گئی ہے۔ آپ کے خیال میں اس میں کمی بیشی کی ضرورت ہے تو بتا دیں، اور اب اردو کوما بھی بطور tag separator کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ستر ہے تو پھر بہتر کر دیں :)

میرے خیال میں جتنے زیادہ ہو جائیں اتنا ہی بہتر ہے کہ اسطرح ایک خوبصورت انڈیکس (اشاریہ) بھی تشکیل پا رہا ہے۔
 
جی محمد وارث، فی الحال ٹیگ دکھانے کی حد 70 ٹیگز مقرر کی گئی ہے۔ آپ کے خیال میں اس میں کمی بیشی کی ضرورت ہے تو بتا دیں، اور اب اردو کوما بھی بطور Tag Separator کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ :)

بھی سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا بیک وقت دونوں میں سے کسی کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے یا صرف اردو کا کوما ہی چلے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ابن سعید، انگریزی اور اردو کوما دونوں ہی بطور tag separator کے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
 
Top