موضوع: اردو زبان میں پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل غائب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
میں نے اس محفل پر چند روز پہلے کچھ لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کہ
اردو زبان میں پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل
آپ میری ویب پر سیکھ سکتے ہیں وہ بھی مفت جس میں مجھے زاتی طور پر
کوئی فائدہ نہیں ہے سوائے یہاں آنے والے صارفین کے اس موضوع کو
اچانک ہی غائب کر دیا گیا ہے۔ مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے ان کی اس حرکت پر۔

اگر ہم لوگ آپ کو اتنے ہی برے لگتے ہیں تو کھل کر کام کر و اور بین کر دو
یا کوئی قانون اور اصول دکھاو جس کے تحت یہ کام کیا۔


میری طرف سے بہر حال
الوداع !

میں احتجاجآ آج مورخہ 28 جنوری 2009 سے اس محفل کو چھوڑ رہا ہوں

میری طرف سے سب سے معذرت


وسلام

پاکستان زندہ باد
 
برادرم فخر نوید

خیر اب تو شاید ہی آپ لوٹیں اور میرا مراسلہ پڑھیں۔ بہر کیف میں نے رات اس دھاگے کی گمشدگی کو نوٹ کیا تھا اور وجہ جاننے کی کوشش بھی کی تھی۔ خیر مجھے ابھی تک اس کا سبب سمجھ میں نہیں آیا۔ ممکن ہے کوئی غیر متعلق بحث چھڑ گئی ہو اس دھاگے میں جس کی وجہ سے اسے مخفی کر دیا گیا ہو۔ آپ تو خود ویب ایڈمنسٹریٹر ہیں اور جانتے ہیں ایڈمز کو کبھی کبھی نہ چاہتے ہوئے کچھ اقدامات اٹھانے پرتے ہیں اور کچھ چیزیں غلطی سے ہو جاتی ہیں۔

بہر کیف یوں ناراض ہو کر جانے سے پہلے میرا مشورہ ہے کہ ایدمنز میں سے کسی کو ذاتی پیغام سے رابطہ کر کے اسباب جاننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ورنہ کسی کے روٹھ کر جانے سے عموماً اتنی بڑی کمیونٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا سوائے اس فرد واحد کے۔

میں نے اس مراسلے میں کئی باتیں عمومی کہی ہیں جن کا اطلاق صرف اسی مسئلے تک محدود نہیں۔ نیز یہ میری ذاتی رائے ہے اردو ویب ایدمنز کا اس کے متفق ہونا شرط نہیں۔

والسلام
 
عارف بھائی کسی قسم کے طنز سے پرہیز کیجئے۔ انسان تکلیف اور غصے میں کبھی کبھی ایسی باتیں کہہ جاتا ہے۔ اسے ایک طرح سے محبت بھری شکایت گردانیے۔

میرے کم و بیش ایک سالہ تجربے اور مشاہدے میں کبھی کسی کو اردو ویب پر اشتہار کے لئے منع نہیں کیا گیا اگر وہ اسپیمنگ کے زمرے میں نہ آتا ہو تو۔ اور ویسے بھی اردو کی خدمت کے لئے کیے گئے ہر کام کو سراہا گیا ہے اور اس کی ہر ممکن پذیرائی کی گئی ہے۔ لیکن کبھی کبھی احباب ایک مخصوص انداز فکر کے باعث کچھ باتوں کا غلط مطلب لیتے ہیں اور کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔

اردو ویب کی صفائی میں مجھے مزید کچھ نہیں کہنا گو کہ یہ دھاگہ ابھی تک سب کی نظروں میں یہی اپنے آپ مین ایک ثبوت ہے حالانکہ اس کے خالق اور مخاطب یہاں لوت کر نہ آنے کا کہہ کر گئے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
میں‌نے یہ ابھی دیکھا ہے میں‌ان سے بات کروں‌گا وہ تو یہاں لوگوں‌کو کھینچ کھینچ کر لاتے تھے اور خود چھوڑ گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ دھاگہ سپیم پیغامات کی وجہ سے حذف کیا گیا ہے۔
اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے ذ پ میں پوچھ سکتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top