موضوع کی تبدیلی

یہ کام صرف مدیران کے اختیار میں ہے۔ آپ جس دھاگے کا موضوع تبدیل کروانا چاہیں اس دھاگے کا پہلا پیغام "رپورٹ" کر دیں۔ اور سبب میں درست عنوان لکھ دیں۔ متعلقہ مدیران اس کو جلدی ہی مدون کر دیں گے۔

فی الحال فائل منسلک کرنے کا اختیار محض انتظامیہ کو حاصل ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ضرورت پڑنے پر کچھ یوزر گروپس کو مخصوص زمرہ جات میں منسلکات ارسال کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن بڑے سائز کی فائلوں کو کسی بیرونی فائل ہوسٹ پر اپلوڈ کرکے اسے یہاں شئیر کرنا ہی بہتر رہتا ہے۔
 
ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
یہ کام صرف مدیران کے اختیار میں ہے۔ آپ جس دھاگے کا موضوع تبدیل کروانا چاہیں اس دھاگے کا پہلا پیغام "رپورٹ" کر دیں۔ اور سبب میں درست عنوان لکھ دیں۔ متعلقہ مدیران اس کو جلدی ہی مدون کر دیں گے۔
فی الحال فائل منسلک کرنے کا اختیار محض انتظامیہ کو حاصل ہے۔
پرانے سافٹ ویئر (وی بلٹن) میں تو عام محفلین کو بھی یہ اختیار تھا کہ وہ اپنے شروع کردہ دھاگے کا موضوع تبدیل کر سکیں۔ لیکن جب سے اردو محفل نئے سافٹ وئیر پر منتقل ہوئی ہے یہ اختیار محفلین سے کیوں چھین لیا گیا ہے؟
فی الحال فائل منسلک کرنے کا اختیار محض انتظامیہ کو حاصل ہے۔ :)
فی الحال کا کیا مطلب ہے؟ کیا مستقبل قریب میں یہ اختیار ہمیں مل جائے گا؟
 
پرانے سافٹ ویئر (وی بلٹن) میں تو عام محفلین کو بھی یہ اختیار تھا کہ وہ اپنے شروع کردہ دھاگے کا موضوع تبدیل کر سکیں۔ لیکن جب سے اردو محفل نئے سافٹ وئیر پر منتقل ہوئی ہے یہ اختیار محفلین سے کیوں چھین لیا گیا ہے؟

چھین نہیں لیا گیا بلکہ نئے نظام میں یہ سہولت ہی نہیں ہے۔ اس لئے ہم چاہیں بھی تو فراہم نہیں کر سکتے تاحال کہ اس کے لئے کوئی ایڈ آن ڈیویلپ ہو جائے۔ :)

فی الحال کا کیا مطلب ہے؟ کیا مستقبل قریب میں یہ اختیار ہمیں مل جائے گا؟

مستقبل کا تو نہیں کہہ سکتے، ہاں ماضی میں یہ اختیار سبھی کو دیا گیا تھا جس کا منفی استعمال دیکھنے کو ملا۔ اس لئے عام محفلین کو یہ اختیار دینے کے بارے میں ہم محتاط ہو گئے۔ ممکن ہے کہ مستقبل میں ہم بعض اسپیشل گروپس مثلاً لائبریرین وغیرہ کو ایک محدود اختیار دے دیں۔ :)
 
Top